برطانیہ سے نئی قسم کا وائرس پاکستان پہنچا کہ نہیں، سرکاری مؤقف سامنے آ گیا

اسلام آباد (این این آئی)پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ برطانیہ سے آئے افراد کو ٹریس کرکے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے، بہت سارے لوگ ٹریس ہوگئے ہیں اور ان کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں،حالیہ دنوں میں برطانیہ سے آئے افراد کا ڈیٹا مقامی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر کو دے دیا گیا۔ ایک انٹرویومیں

پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد نے کہا کہ ابھی سائنسی شواہد نہیں کہ برطانیہ سے کورونا وائرس پاکستان آیاہو۔ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ کورونا وائرس ویکسین حکومت منگوائے گی جس کے لیے 150 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔حکومت جو ویکسین منگوائے گی وہ عوام کو بالکل مفت دی جائے گی۔اْنہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ویکسین محکمہ صحت کے پروفیشنلز کو مفت لگائی جائے گی جبکہ 65 برس سے زیادہ کے افراد کو بھی یہ ویکسین مفت ہی لگائی جائے گی۔ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹر کو بھی ویکسین منگوانے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ پرائیوٹ سیکٹر کے ذریعے منگوائی گئی ویکسین بھی کم دام میں ملے گی۔اْن کا کہنا تھا کہ ویکسین ساز کمپنیوں کا اندازہ یہی ہے کہ ویکسین وائرس کی نئی شکل پر بھی موثر ہوگی۔۔۔۔ کورونا وائرس کی نئی قسم کا حملہ، وہ ملک جہاں تیسری بار لاک ڈائون لگانے کا عندیہ دیدیا گیا لاہور (پی این آئی) کورونا وائرس کی عفریت نے دینا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، چا ر سو اس بیماری کے خوفناک آثار نظر آتے ہیں جبکہ اس کی ئنی قسم سامنے آنے کی وجہ سے حالات مزید ابتری کا جانب جاتے نظر آ رہے ہیں، سائنسدان اس تگ و دو میں ہیں کہ کسی طرح کورونا کی نئی قسم پر پہلے سے تیار کردہ ویکسین کے موثر ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے شواہد اکٹھے کیے جا سکیں، لیکن کورونا کی

نئی قسم ہے کہ وہ دینا بھر میں تیزی سے پھیلے ہی چلی جا رہی ہے۔کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز سوئیڈن، کینیڈا اور اسپین سمیت 15 ممالک تک پہنچ گئے۔کورونا کی نئی قسم سب سے پہلے برطانیہ میں سامنے آئی تھی جو زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والی ہے۔اب نئی قسم کے کیسز سوئیڈن، کینیڈا اور اسپین سمیت 15 ممالک تک پہنچ گئے ہیں۔ فرانس میں نئی قسم کے کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔ سوئیڈن اور اسپین میں نئی قسم کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق متعلقہ ممالک کے ہیلتھ اتھارٹیز نے کی ہے۔اسپین میں برطانیہ سے آنے والے 4 افراد میں نئی قسم کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ڈپٹی ہیلتھ چیف ریجن نے کہا کہ ابھی صورتحال الارمنگ نہیں ہے۔دوسری جانب یورپی ممالک میں فائزر کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ہے ۔ جرمنی، اٹلی، آسٹریا، چیک ری پبلک اور قبرص میں طبی عملے اور کیئر ہومز کے مکینوں کو ویکسین لگائی گئی۔اسپین، فرانس اور دیگر یورپی ممالک میں بھی آج سے ویکسی نیشن کا آغاز ہوگا جبکہ فرانس میں حکومت کا تیسرے لاک ڈاؤن پر غور جاری ہے۔کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز سوئیڈن، کینیڈا اور اسپین سمیت 15 ممالک تک پہنچ گئے۔کورونا کی نئی قسم سب سے پہلے برطانیہ میں سامنے آئی تھی جو زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں