گاڑیوں کے شوقینوں کے لیے بڑی خبر، نئے سال میں آٹو انڈسٹری میں کون کون سی نئی گاڑیاں لانچ کی جائیں گی؟

لاہور( این این آئی )ملک میں نئے سال میں آٹو انڈسٹری میں متوقع طور پر نئی گاڑیاں لانچ کی جائیں گی ۔ رپورٹ کے مطابق چنگان جنوری میں السوین لانچ کرے گی اور اطلاعات ہیں کہ وہ 2021 کے پہلے نصف میں ایس یو وی بھی لانچ کرے گی۔ ایم جی موٹر کا دعوی ہے کہ ایس یو وی، سیڈان اور ہیچ بیکس کی تیاری

جاری ہے۔ہنڈائی کیراٹو کے علاوہ سوناٹا اور کِیا لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ ایس یو وی سورینٹو اور نیرو بھی پائپ لائن میں ہے۔اگر نئی مالی کمپنیاں مالی سال 2021 کے اختتام سے قبل اپنے ماڈل لانچ کرنے کا انتظام کریں تو وہ ٹیکس اور ڈیوٹی مراعات حاصل کرسکتی ہیں۔۔۔۔۔ اچھی خبر آ ہی گئی، گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کتنی کی کمی ہوئی ؟اچھی خبر آ ہی گئی، گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کتنی کی کمی ہوئی ؟ کراچی (این این آئی )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں26پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.68روپے سے کم ہو کر 160.40روپے اور قیمت فروخت160.71روپے سے کم ہو کر160.45روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کی کمی سے زیرتبصرہ مدت میں ڈالر کی قیمت خرید 160.41روپے سے کم ہو کر160.40روپے اور قیمت فروخت 160.80روپے سے کم ہو کر160.70روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں ایک ہفتے کے دوران 50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت

فروخت194.50روپے سے بڑھ کر195روپے ہو گئی اسی طرح 3روپے کے نمایاںاضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 211روپے سے بڑھ کر 214.50روپے اور قیمت فروخت213روپے سے بڑھ کر216روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم یورو کی قدر میں50پیسے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں2پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں