سعودی حکومت کا بڑا اقدام، حج پلیٹ فارم اور حج اسمارٹ کارڈ جاری کر دئیے، مقصد کیا ہے؟ جانیئے

ریاض (این این آئی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج پلیٹ فارم اور حج اسمارٹ کارڈلانچ کردیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق پلیٹ فارم اور حج اسمارٹ کارڈ مکہ معظمہ ثقافتی مرکز کے حالیہ اجلاس کے موقعے پر جاری کے گئے۔ اجلاس کو’’ہم ڈیجیٹل دنیا میں کیسے مثال بن سکتے ہیں‘‘کا عنوان دیا گیا تھا۔اس

پلیٹ فارم کا مقصد حج اور عمرہ آپریشنز اور خدمات کو باہم مربوط کرنا ہے۔ اس میں ہر حاجی کو اپنی ذاتی ، طبی اور رہائشی معلومات پر مشتمل سمارٹ شناختی کارڈ جاری کرنا بھی شامل ہے۔ اس کارڈ میں عازمین حج کو ان کی رہائش گاہ تک جانے اور رہ نمائی حاصل کرنے میں سہولت ہوگی۔ وہ غیرضروری سفر سے بچ سکیں اور ان کے وقت بھی کی بچت ہو گی۔اسمارٹ کارڈ ‘قریبی فیلڈ مواصلات(این ایف سی)ٹیکنالوجی کے ذریعہ کام کرتا ہے۔ کارڈ کو مشاعر مقدسہ میں پھیلے مقامات کا سیلف سروس کیوسک کے ذریعہ ان مقامات کے نام پڑھنے میں مدد دے گا۔ حج اسمارٹ کارڈ کا اجرا سعودی عرب کے اصلاحات اور ترقی کے پروگرام ویژن2030کا حصہ جس کا اجرا مکہ کلچر سینٹر کی جانب سے کیا گیا۔ عازمین حج کے لیے یہ کارڈ ایک نئی سہولت ہے۔ اسمارٹ حج کارڈ کو رواں سال 1442ھ کے حج کے موقعے پر استعمال کیا جائے گا۔ تجربے کے طور پر حج کے موقعے پر 50 ہزار اسمارٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔۔۔۔۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو کرونا ویکسین لگا دی گئی، سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے بارے میں کیا فیصلہ کیا گیا؟ ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے ملک میں کرونا ویکسین لگائے جانے کے عمل میں مملکت کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو بھی ویکسین کی خوراک دی گئی

ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کو کرونا ویکسین گزشتہ روز لگائی گئی۔سعودی عرب کے وزیر صحت توفیق بن فوزان الربیعہ نے مملکت کے باشندوں اور غیرملکیوں کو کرونا ویکسین کی فراہمی اور ویکسین لگائے جانے کے عمل کی سرپرستی اور نگرانی کرنے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہم کرونا کی وبا پر کنٹرول قائم کرنے کے حوالے سے شروع میں اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات سمیٹ رہے ہیں۔ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ مملکت کے ویژن 2030 کا حصہ ہے۔ سعودی عرب کی حکومت پرہیز علاج سے بہتر ہے کے اصول پر چل رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بر وقت احتیاطی تدابیر اختیار کیں اور یہ ثابت کیا کہ صحت انسان کی پہلی اور بنیادی ضرورت ہے۔ کرونا کی دنیا میں ویکسین کی تیاری کے بعد مملکت نے اس کے حصول اور شہریوں کو لگانے میں دیر نہیں کی۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے ملک کے باشندوں اور مملکت میں مقیم تمام غیر ملکیوں کو مفت ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں