کرپشن کیخلاف جنگ، لوٹے ہوئے اربوں روپے قومی خزانے میں منتقل کر دیئے گئے، خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) قومی احتساب بیورو نے احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے 714 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروادیے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بتایا ہے کہ احتساب سب کے لیے کی پالیسی کے تحت مختلف کارروائیوں میں ملزمان سے

714 ارب روپے برآمد کروا لیے کیوں کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، یہی وجہ ہے کہ نیب پاکستان کو بدعنوانی سے پاک بنانے کے لیے پرعزم ہے ، نیب کا ایمان بدعنوانی سے پاک پاکستان ہے ، نیب افسران بدعنوان عناصر کے خلاف اپنی کوششوں کو دوگنا کریں کیوں کہ ادارے کی وفاداری صرف ریاست پاکستان سے ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کا کسی سیاسی جماعت، گروہ یا شخص سے کوئی تعلق نہیں ہے ، نیب بزنس کمیونٹی کا بہت احترام کرتا ہے لیکن نیب کی ذمہ داری کرپشن کا خاتمہ اور لوٹی گئی رقم کی واپسی ہے ، جس کے لیے ادارہ احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔دوسری طرف ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا ، انہوں نے کہا کہ ہم نے نیب کو عفریت بنا دیاہے ، قومی احتساب بیورو کو اب بند کرنا ہوگا ، کرپشن صرف سرکاری اداروں میں ہوتی ہے ، نیب کابزنس مین سے کوئی تعلق نہیں ہے ، چینی سفیر نے کہا کہ نیب کا کردارختم ہونے تک وہ کوئی معاہدہ نہیں کریں گے۔اسلام آبادایوان صنعت وتجارت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نیب پر میں نے پوزیشن لی ہے کیوں کہ روزانہ کوئی نا کوئی ایسی کال ضرور موصول ہوتی ہیں جو لوگ نیب کا شکار ہورہے ہیں ، لوگ نیب کی وجہ سے ملک چھوڑ کر امریکا اور یورپ چلے گئے حالاں کہ نیب کابزنس مین سے کوئی تعلق نہیں ہے کیوں کہ کرپشن تو سرکاری اداروں میں ہوتی ہے اس لیے نیب کا سرمایہ کاروں کو بلانے کا کوئی اختیار نہیں ہے ، کسی صورت کاروباری طبقےکو نیب کا شکار نہیں ہونے دوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں