اتوار سے ٹھنڈ کی شدت میں اضافے کا امکان ، سردی کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے، محکمہ موسمیات

کراچی (این این آئی) محکمہ موسمیات نے اتوار سے ٹھنڈ کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، سردی کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ہواں کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے۔ مغربی ہواں کا نیا سلسلہ ہفتے کو پاکستان میں

داخل ہوگا۔پیر سے بدھ کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ 3 دنوں میں کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ کراچی میں سردی کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔2013 میں کراچی کا کم سے کم پارہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوچکا ہے۔ جنوری میں ایک اور مغربی سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

بدھ کے روز بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان ،بالائی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پنجاب کے بعض علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند چھاۓ رہنے کاامکان۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں بارش ہوئی۔خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 20، پٹن 16، دیر (اپر15، لوئر 06)، مالم جبہ 12،چراٹ، کاکول 09، چترال ،میرکھانی06، کالام ،پاراچینار،

بنوں 05، تخت بائی 04، سیدو شریف ، دروش 03،ڈيرہ اسماعيل خان02، پشاور01، کشمیر: مظفرآباد(سٹی 19، ایئر پورٹ 13) ، راولاکوٹ ،گڑھی دوپٹہ12،کوٹلی 07 ،پنجاب: مری 14، جہلم09، اٹک ،منگلہ07،چکلالہ(راولپنڈی)05، چکوال،منڈی بہا الدین 04،اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 03، ایئر پورٹ 01)،بھکر، نورپورتھل 02،گجرات 01، گلگت بلتستان : سکردو08، استور 07، بونجی 02،بلوچستان: کوئٹہ (سمگلی 06، سٹی 03)، ژوب 05، قلات 04 اوردالبندین میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جبکہ مالم جبہ 04،اسکردو 02 ،کالام میں02 اوراستورمیں 0.5انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:لہہ ،پاراچنار منفی 4 0،گوپس منفی 03، کالام ، بگروٹ منفی02 اورمالم جبہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔لمبی سردیوں کیلئے تیار ہو جائیں، سائبیریا کی یخ بستہ ہواوں نے پاکستان کا رخ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نومبر کے ماہ میں شدید سردی کے اسپیل کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے سردی کی شدت قدرے کم رہی۔ تاہم اب دوبارہ سے ملک میں شدید سردی کی نئی لہر آنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ خاص کر قدرے نارمل موسم کیلئے مشہور کراچی میں اس سال دوبارہ لمبی سردیوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ سائبیریا کی یخ بستہ ہواوں نے پاکستان کا رخ کر لیا ہے،

اس وقت شہر قائد کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ اب شہر سمندری ہواوں کے زیر اثر نہیں ہے۔ سمندری ہواوں کی بندش کے بعد محکمہ موسمیات نے شہر قائد کراچی میں موسم سرما طویل ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔کچھ روز قبل بھی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دسمبر کے دوسرے ہفتے سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔ملک بھر کے موسم کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 15 دسمبر سے سردی میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگا اور 25 سے 26 دسمبر کے دوران سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہوگی جس سے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 1 یا 2 ڈگری یا منفی 1 تا 2 تک گر سکتا ہے۔ دوسری جانب ملک کے شمالی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ خیبرپختونخواہ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں برفباری اور بارش کے باعث موسم مزید سرد ہو چکا۔لمبی سردیوں کیلئے تیار ہو جائیں، سائبیریا کی یخ بستہ ہواوں نے پاکستان کا رخ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نومبر کے ماہ میں شدید سردی کے اسپیل کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے سردی کی شدت قدرے کم رہی۔ تاہم اب دوبارہ سے ملک میں شدید سردی کی نئی لہر آنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں