برطانیہ سے پاکستان آنے والے 2 افراد میں کرونا کی تصدیق وائرس نئی قسم والا کرونا وائرس ہو سکتا ہے ، ماہرین کا انکشاف

پشاور (پی این آئی)برطانیہ سے واپس آنے والے خیبرپختونخوا کے 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔دونوں افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا، ماہرین کے مطابق یہ وائرس نئی قسم والا کورونا وائرس ہوسکتا ہے، تصدیق کیلئے نمونے اسلام آباد بھیجے جائیں گے۔محکمہ صحت کے مطابق متاثر ایک شخص پشاور اور دوسرا ایبٹ آباد کا ہے۔ مجموعی طور پر

خیبرپختونخوا میں 149 افراد واپس آئے۔برطانیہ سے واپس آنے والے ان افراد کی تلاش کے لیے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 85 افراد کورونا وائرس کی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جن میں 53 کورونا مریض وینٹی لیٹر پر تھے۔این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 152 کیسز سامنے آئے ہیں، ملک میں 85 اموات میں سے 77 اموات ہسپتالوں میں اور8 گھروں پر ہوئیں ، ایک ہزار 824 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔ملک کے615 ہسپتالوں میں 2886 کورونا مریض زیر علاج ہیں کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 29 ویں نمبر سے 28 ویں پر آگیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 753 ہو گئی ہے، جبکہ کْل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار 222 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار 435 ٹیسٹ کیئے گئے، کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 5 اعشاریہ 4 رہی، جبکہ اب تک کْل 64 لاکھ 82 ہزار 889 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے ملک بھر میں کْل 38 ہزار 511 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 382 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 18 ہزار 958 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 8 ہزار 514 ہو چکی ہے، جبکہ کْل اموات 3 ہزار 440 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 34 ہزار 345 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 3 ہزار 831 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 56 ہزار 544 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 1 ہزار 585 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 36 ہزار 844 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک کْل 402 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 28 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 181 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 103 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک کْل 213 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 844 کورونا وائرس کے مریض سامنے ا?ئے ہیں جبکہ اس سے 101 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں