اگلے الیکشن میں شیخ رشید پیپلزپارٹی سے ٹکٹ لینے کے خواہشمند ہیں،بڑے ن لیگی لیڈر کا دعویٰ

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن میں شائد شیخ رشید پاکستان پیپلز پارٹی سے ٹکٹ لینے کے خواہشمند ہیں، اس لئے شیخ رشید پیپلز پارٹی کی قیادت کی تعریف کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کسی ایم این اے نے

سپیکر کو براہ راست استعفیٰ نہیں بھجوایا، اراکین اسمبلی نے استعفے پارٹی لیڈرز کو جمع کروائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج دو جعلی استعفوں پر انھوں نے خبریں چلا دیں، مسلم لیگ ن نے پارٹی قیادت کو استعفیٰ جمع کروائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی کرنسی مضبوط ہوتی ہے تو اس کے نقلی نوٹ چھاپے جاتے ہیں، لیکن وہ نقلی نوٹ اصل کرنسی کا متبادل نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ کل پولیس لائن میں وہی تقریر کی جوکنٹینر پر کرتے تھے، وزیراعظم نے تقریر میں اپوزیشن کی کردار کشی کی، وزیراعظم کی تقریر ہٹلر کی یاد دلاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی پولیس کو مخالفین کو کچلنے کے لیے استعمال کررہے ہیں، وزیراعظم کی تقریر نے ثابت کردیا کہ وہ اداروں کو متنازع بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت میں بھی عمران نیازی نے اپوزیشن کے کردار کشی کی تقریر کی تھی، عمران نیازی پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کو سیاسی بنارہے ہیں، اپوزیشن کی کردار کشی ذہنی پسماندگی کی نشانی ہے۔۔۔۔۔

وزارتِ داخلہ 120 دن میں بدل دیں گے، شیخ رشید نے نیا ٹارگٹ سیٹ کر لیا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کہ وزارتِ داخلہ 120 دن میں

بدل جائیگی،اسلام آباد پولیس کی استعدادِ کار بڑھائیں گے،وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت میں تمام چیلنجز سے سرخرو ہوں گے۔بد ھ کو اسلام آباد پولیس لائنز میں پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقیوزیرِداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان نے آج پولیس کے سپاہی کو عزت دی ہے۔شیخ رشید نے اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان سے درخواست کی کہ اسلام آباد پولیس میں مزید 5 ہزار اہلکاروں کو بھرتی کیا جائے، اسلام آباد پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابرکردیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس پاسنگ آئوٹ پریڈ میں پہلی بار کسی وزیرِ اعظم نے شرکت کی ہے، اسلام آباد پولیس کی استعدادِ کار بڑھائیں گے۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت میں تمام چیلنجز سے سرخرو ہوں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close