وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف

جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ۔ملاقا ت میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ملاقات میں ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی کی صورتحال ،پاک فوج سے متعلق پیشہ ورانہ امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔۔۔۔۔

بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کوئٹہ کا دورہ

کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کوئٹہ کا دورہ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر بلوچستان میں دہشت گردی اور افراتفری کو ہوا دے رہے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابقآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں کورکمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمدوسیم اشرف نے ان کا استقبال کیا۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب

کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ترقی اور استحکام پاکستان کی خوشحالی کے لئے اہم ہے، پاک فوج سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزبلوچستان کی سماجی واقتصادی ترقی کیلئےکوشاں ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر بلوچستان میں دہشت گردی اور افراتفری کو ہوا دے رہے ہیں لیکن ان کی دہشتگردی کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close