زندہ قومیں اپنے ورثے کی حفاظت کرتی ہیں، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور قائداعظم کی لیڈر شپ کا کہ ہمیں یہ ملک ملا، شفقت محمود

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے ورثے کی حفاظت کرتی ہیں، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور قائداعظم کی لیڈر شپ کا کہ ہمیں یہ ملک ملا ،عمران خان اور اپنی طرف سے یقین دلاتا ہوں قائد کے نقش قدم پر چلنے کے کوشش کرینگے اور مل کر اس ملک کو بہت آگے لے

کر جائینگے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے لوک ورثہ میں یوم قائدکی اور ونٹیج گاڑی کی نمائشی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم موسٰی جی عیسیٰ جی فیملی کے بہت شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ورثے کی حفاظت کرتی ہیں ،جس فراخ دلی سے میوزیم کے لیے ڈونیشن کی گئی ہے معمولی بات نہیں ۔انہوں نے کہا کہ لوک ورثہ اس گاڑی کی حفاظت کرے گا اس کی یقین دہانی کرواتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور قائداعظم کی لیڈر شپ کا کہ ہمیں یہ ملک ملا ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے اور وہاں کے لوگ بھی حکومت سے تنگ ہیں ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے،جس طرح ہمیں ڈرایا دھمکایا جاتا ہے اس سے پتا چلتا ہے کہ یہ ہمارے آزادی سے خوش نہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان اور اپنی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ ہم قائد کے نقش قدم پر چلنے کے کوشش کریں گے اور ہم سب مل کر اس ملک کو بہت آگے لے کر جائیں گے۔

بڑے وزیر کا بڑا دعویٰ، پی ڈی ایم میں دراڑیں واضح ہو گئیں، آنیوالے مہینوں میں شیرازہ بکھر جائیگا

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اڑھائی سال میں26ارب ڈالر کا غیرملکی قرضہ لیا جس میں سے 23ارب ڈالرسابقہ حکومت کے قرضوںاورسود کی ادائیگی میں چلا گیا،حکومت کی کوششوں سے مہنگائی کی شرح 14سے8فیصد پر آ گئی ہے اور اس میں بتدریج کمی آرہی ہے ،پی ڈی ایم میں دڑاڑیں واضح ہیں اور آنے والے مہینوںمیںاس کاشیرازہ بکھر جائے گا،وزیراعظم عمران خان پاکستان کو حقیقی معنوںمیںقائد اعظم ؒکا پاکستان بنانے کیلئے کوشاںہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ حکومت اربوں روپے کے غیرملکی قرضوںکو مزید ایک سال کیلئے موخر کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے جس سے ہمیںمزیدسنبھلنے کا موقع ملے گا۔سابقہ حکمران یہ دعوے کرتے نہیں تھکتے کہ ہم نے گروتھ5.8پر چھوڑی تھی لیکن قوم حقیقت سے آگاہ ہے،آپ نے روپیہ مہنگا کرکے اورامپورٹ سستی کرکے جو فارمولہ اپنایا اس کاخمیازہ آنے والی حکومت کوبھگتناپڑا ۔ سابقہ حکومت95ارب ڈالرکاغیرملکی قرضہ اورتاریخ کا سب سے بڑاکرنٹ اکائونٹ خسارہ چھوڑکر گئی ، ہم نے ڈھائی سال میں 26ارب ڈالرکا غیر ملکی قرضہ لیا جس میں سے23ارب ڈالر توسابقہ حکومت کے قرض اور سود کی ادائیگی کی مد میں چلا گیا اور تین ارب ڈالر ترقیاتی منصوبوں کی مدمیں خرچ

ہوا جس کی دستاویزات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے زر مبادلہ کے ذخائر9سے13ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں،کرنٹ اکائونٹ خسارہ سر پلس میںہے ، ہم نے کورونا کی دوسری شدید لہر کے باوجودمعیشت کوسنبھالاہے اوردنیا میں پاکستان کی مثالیںدی گئی ہیں۔ یوم قائد اعظم پر اپنے بیان میں ہمایوں اخترخان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قائد اعظم ؒکے خوابوں کے مطابق پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے اور ا ب اپنی پوری رفتار سے اس کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔اس دن کے موقع پر اپوزیشن بھی یہ عہد کرے کہ اپنے ذاتی مفادات سے بالا ترہوکران کاوشوںمیں حکومت کا ساتھ دے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں