لانگ مارچ کے بعد مہنگائی مارچ کا اعلان انکے سکڑتے اور ٹھٹھرتے ایجنڈے کا ثبوت ہے،پی ٹی آئی لیڈر کا جوابی وار

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ لیگی قیادت استعفوں کی دھمکیوں سے قوم کا وقت ضائع نہ کرے،عملی اقدام اٹھائے،لانگ مارچ کے بعد مہنگائی مارچ کا اعلان انکے سکڑتے اور ٹھٹھرتے ایجنڈے کا ثبوت ہے۔اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ (ن)لیگی

قیادت استعفوں کی دھمکیوں سے قوم کا وقت ضائع نہ کرے،عملی اقدام اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان کے فلاپ شو کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے بعد مہنگائی مارچ کا اعلان انکے سکڑتے اور ٹھٹھرتے ایجنڈے کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس کہنے اور کرنے کے لئے کچھ باقی نہیں۔۔۔۔

کیا کوئی اپنے والدین کی قبر پر جاکر ایسے ہلڑ بازی کرتا ہے ؟ آپ لوگوں نے پینٹ کوٹ پہن کر جنرل باجوہ کی توسیع کے لیے ووٹ دئیے، پی ٹی آئی لیڈرنے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا جواز پیش کر دیا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر محسن عزیز نے کہاہے کہ کیا کوئی اپنے والدین کی قبر پر جاکر ایسے ہلڑ بازی کرتا ہے ،اگر کسی پر ہاتھ ڈالا گیا ہے تو اس کا ساتھ نہ دیں ،آپ لوگوں نے پینٹ کوٹ پہن کر جنرل باجوہ کی توسیع کے لیے ووٹ دئیے۔ پیر کو پی ٹی آئی سینیٹر محسن عزیزنے کہاکہ کیا کوئی اپنے والدین کی قبر پر جاکر ایسے ہلڑ بازی کرتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر کسی پر ہاتھ ڈالا گیا

ہے تو اس کا ساتھ نہ دیں ۔ انہوںنے کہاکہ جو شخص ڈرائیونگ کررہا تھا اس نے نمبر بنانے کے لیے نعرے لگانے شروع کردئیے ۔ انہوںنے کہاکہ آپ لوگوں نے پینٹ کوٹ پہن کر جنرل باجوہ کی توسیع کیلئے ووٹ دئیے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھتو نے نوازشریف کو ضیاء الحق کا بیٹا قرار دیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close