ملک میں چندہ چور اور نذرانہ چورکی فلاپ فلم چل رہی ہے ،اپوزیشن کی شدید نکتہ چینی

اسلام آباد (این این آئی)مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے کہا ہے کہ ملک میں چندہ چور اور نذرانہ چورکی فلاپ فلم چل رہی ہے ، شاہ محمود قریشی کی نالائقی کی وجہہ سے خارجی امور تباہ ہوئے ہیں،شاہ محمود قریشی وزارت کی لالچ میں عمران خان کے ٹائیگر بننے پر فخر کرتے ہیں۔اپنے بیا ن میں

مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے کہا کہ ملک میں چندہ چور اور نذرانہ چورکی فلاپ فلم چل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو نالائقی کی وجہہ سے وزیر خارجہ کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ قریشی صاحب چاپلوسی اور سفارتکاری میں فرق ہے ۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی نالائقی کی وجہہ سے خارجی امور تباہ ہوئے ہیں ،شاہ محمود قریشی وزارت کی لالچ میں عمران خان کے ٹائیگر بننے پر فخر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اپنے مریدوں کو بھی شرمسار کر رہے ہیں۔۔۔۔۔

عمران خان کا کرپشن بیانیہ فلاپ ہو کر کرپٹ گیا ہے، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے شبلی فراز کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا کرپشن بیانیہ فلاپ ہو کر پٹ گیا ہے۔ شبلی فراز ہٹلر کے ترجمان گوئیبلز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کب تک تواتر کے ساتھ جھوٹ بول کر عوام کوگمراہ کرتے رہیں گے۔ پلوشہ خان نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت سے وابستہ ہر وزارت میں اپنے فرنٹ

مین رکھے ہوئے ہیں کہیں رزاق داد تو کہیں ندیم بابر، ایل این جی کی خریداری میں لوٹ مار میگا کرپشن نہیں تو اور کیا ہے۔ چینی اور آٹا چور شبلی فراز کے اپنے سیاسی کنبے سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری، مسز فریال تالپور اور شہباز شریف کے خلاف بیان بازی کرکے عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ قوم پوچھ رہی ہے کہ دس سال قبل بنی گالہ کے پہاڑ پر چند کمروں پر بنے ہوئے سنسان مکان کو کیسے پرکشش محل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس سوال کاجواب عمران خان کو مسقبل میں دینا ہی ہوگا۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close