کراچی (این این آئی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جے یو آئی( ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو چلا ہوا کارتوس قرار دے دیا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان چلے ہوئے کارتوس ہیں بلکہ وہ کارتوس بھی نہیں پھلجڑی تھے جو بجھ گئی۔انہوں نے کہا
کہ فضل الرحمان کبھی زرداری،کبھی نوازشریف اور کبھی عمران خان کوبرا بھلا کہتے ہیں، انہی کے ساتھ پھر کھڑے ہوکر محاذ آرائی شروع کرتے ہیں۔عمران اسماعیل نے کہا کہ مولانا کی سیاسی بساط الٹنے کو ہے، عمران خان ناصرف یہ بلکہ آئندہ پانچ سال بھی پورے کریں گے، مولانا فضل الرحمان سیاست چھوڑ دیں یہاں ان کی دال گلنے والی نہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، یہ ریسٹورنٹ، مدرسہ ، اسکول بند کریں گے مگر جلسے کریں گے یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا شیرانی نے پی ڈی ایم کا پول کھول دیا ہے جو اپنے ذاتی مفادات کے لیے گڈے اور گڈی کو استعمال کررہا ہے وہ اپنی بھاری قیمت وصول کرنے کے لیے عمران خان کے خلاف سازش کررہا ہے۔۔۔۔۔
کیپٹن صفدر کی گرفتاری کس نے کروائی؟ گورنر سندھ بھی میدان میں آگئے
کراچی(پی این آئی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری میں سندھ حکومت شامل ہے، عدالت میں سندھ حکومت نے ضمانت کی مخالفت کی۔نجی چینل کےپروگرام میں بات چیت کرتے
ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے آئی جی کو اغواکرنے کا الزام لگایا،وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو کو الزام کی تردید کرنی چاہیے ۔ ان کا کہنا تھاکہ کیپٹن صفدر کو گرفتار کرنے میں سندھ حکومت شامل ہے۔ عدالت میں سندھ حکومت نے کیپٹن صفدر کی ضمانت کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آئی لینڈز کو اسلام آباد نہیں لے جارہی، آئی لینڈز سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو نوکریاں ملیں گی، سندھ کو ریونیو کی ضرورت ہے۔ کراچی پیکج کوئی مذاق نہیں ہے، کراچی پیکج میں 62فیصد حصہ وفاق کا ہے،کے فور منصوبہ واپڈا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ان کو سندھ کی ترقی کا پہلے خیال کیوں نہیں آیا؟انہوں نے ترقیاتی کام پہلے کیوں نہیں کرائے؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں