طویل رات، مختصر ترین دن، موسم سرما 89 دنوں پر مشتمل، زوال کے بعد سورج کم ترین بلندی پر تھا، ماہر موسمیات کے دلچسپ انکشافات

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں موسمیات اور آب وہوا کے ماہراور القصیم یونیورسٹی میں جغرافیا کے استاد موسمیات کمیٹی کے بانی ڈاکٹر عبداللہ المسند نے کہا ہے کہ سورج کی ظاہری حرکت کے اعتبار سے مملکت میں موسم سرما کا آغاز ہواہے۔ موسم سرما کا آغاز منگل کی رات ایک بج کر دو منٹ پر شروع ہوا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوںنے بتایا کہ گزشتہ روز مملکت میں سب سے مختصر اور رات سب سے طویل رہی۔اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر پوسٹ ایک بیان میں پروفیسر عبداللہ المسند نے کہا کہ سردیوں کا دورانیہ 89 دن پر محیط ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سورج اورزمین کے درمیان زمینی فاصلہ 147.172.000 ہے لگ بھگ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زوال کے بعد سورج کم ترین بلندی پر تھا۔ یوں رات بہت طویل اور دن بہت مختصر ہوا۔ الریاض میں سردیوں میں شتوی انقلاب کا دن سب سے مختصر ہے جو 21 جون گرمائی انقلاب کے مقابلے میں 3 گھنٹے چار منٹ مختصر تھا۔ ڈاکٹر المسند کا کہنا تھا کہ حائل ، القصیم، حفر الباطن، الزلفی اور الجازان میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔۔۔۔

گلاب کی چادر ایک ہزار روپے کی ہوگئی، تلہار، گلاب کے پھولوں کی پتیوں کی قیمت میں اچانک 200فیصد تک اضافہ

تلہار (این این آئی) گلاب کے پھولوں کی پتیوں میں اچانک 200فیصد فیصد تک اضافہ، گلاب کی چادر ایک ہزار روپے کی ہوگئی، تفصیلات کے مطابق تلہار سمیت ضلع بدین گلاب کے پھول اچانک مھنگے ہوگئے ہیں، سردیوں سے پہلے دو سئو روپئے فی کلو فروخت ہونے والی پھولوں کی پتیاں اچانک 600 روپیہ فی کلو تک پھنچ گی ہئیں، پھولوں کی چادر جو میت پر ڈالی جاتی ہے، وہ بھی ایک ہزار روپئے تک فروخت ہو رہی ہے، جبکہ 20 روپیہ فروخت ہونے والا پھولوں کا چھوٹہ ہار 50 روپئے میں فروخت ہورہا ہے، تلہار کے پھول فروش ماموں کا کہنا ہے کہ اس علائقے میں پھول نہیں ہیں،جبکہ حیدرآباد سے پھول مھنگے داموں مل رہے ہیں، اور پیداوار بھی کم ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے پھولوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے، جیسے ہی پیداوار میں اضافہ ہوگا، پھولوں کے نرخ کم ہوجائینگے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close