کوئٹہ( این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا16فروری کوپولنگ ہوگی، تفصیلات کے مطابق پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی سید فضل آغا کی وفات کے بعد خالی ہونے والی بلوچستان اسمبلی کے
حلقہ پی بی 20پشین تھری پرضمنی انتخاب کا شیڈول کردیا ، شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفسیر آج انتخاب کا نوٹس جاری کریں گے 28دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسرکے پاس جمع کروائی ںگے 29دسمبر کو امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائیگی ، 4جنوری کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آخری دن ہوگا جس کے بعد 8جنوری تک ریٹرننگ آفسیر کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائرکی جاسکیں گی جبکہ 14جنوری کو اپیلیوں پر سماعت کا آخری دن ہوگا 15جنوری کو نظر ثانی شدھ فہرست آویزاں کی جائیگی 17جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے بعد 16فروری کو خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ ہوگی ۔۔۔۔
ضمنی الیکشن کروانا وزیراعظم کا اختیار نہیں، اپوزیشن کے استعفوں کی صورت میں کیا حالات ہوںگے؟ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دعویٰ
اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن استعفے دے کر الیکٹورل کالج توڑ دے تب بھی سینیٹ الیکشن ہوسکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
کرتے ہوئے کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ صدر کے انتخاب کیلئے یہ شرط ہے کہ چاروں الیکٹورل کالج موجودہونے چاہئیں لیکن سینیٹ الیکشن کیلئے آئین میں الیکٹورل کالج کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ اگر حکومت کے 10، 15 آدمی بھی بیٹھے ہوں گے تو بھی وہ الیکشن کروا سکتے ہیں۔اپوزیشن کے استعفوں کی صورت میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعظم کا اختیار نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ ایسی صورت میں الیکشن کمیشن غور کرے گا اور صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا، اگر الیکشن کمیشن الیکشن کراتا ہے تو آرٹیکل 224 کے تحت 60 دنوں کے اندر انہیں الیکشن کرانا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں