عمران خان کا کرپشن بیانیہ فلاپ ہو کر کرپٹ گیا ہے، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے شبلی فراز کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا کرپشن بیانیہ فلاپ ہو کر پٹ گیا ہے۔ شبلی فراز ہٹلر کے ترجمان گوئیبلز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کب تک تواتر کے ساتھ جھوٹ بول کر عوام کو

گمراہ کرتے رہیں گے۔ پلوشہ خان نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت سے وابستہ ہر وزارت میں اپنے فرنٹ مین رکھے ہوئے ہیں کہیں رزاق داد تو کہیں ندیم بابر، ایل این جی کی خریداری میں لوٹ مار میگا کرپشن نہیں تو اور کیا ہے۔ چینی اور آٹا چور شبلی فراز کے اپنے سیاسی کنبے سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری، مسز فریال تالپور اور شہباز شریف کے خلاف بیان بازی کرکے عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ قوم پوچھ رہی ہے کہ دس سال قبل بنی گالہ کے پہاڑ پر چند کمروں پر بنے ہوئے سنسان مکان کو کیسے پرکشش محل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس سوال کاجواب عمران خان کو مسقبل میں دینا ہی ہوگا۔ ۔۔۔۔

اپوزیشن کیا این آر او مانگ رہی ہے؟وزیراعظم عمران خان نے تفصیلات منظر عام پر لانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے این آر او مانگنے کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کے اجلاس میں اپوزیشن کے این آر او مانگنے کی تفصیلات

عوامکے سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم نے اپوزیشن کی نیب قانون میں مجوزہ ترامیم کی تفصیلات سامنےلانےکی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے اپوزیشن کی نیب قانون میں تجاویز این آر او قرار دے دیں۔اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے ایک ارب سے کم کرپشن پر نیب کارروائی نہ کرے، اپوزیشن کا مطالبہ ہے کرپشن پر نااہلی کی سزا ختم ہو جائے۔ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کو مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے بریفنگ دی، شہزاد اکبر نے اپوزیشن کی نیب قانون میں مجوزہ تجاویز پر بھی بریفنگ دی۔ اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی پر بریفنگ دی گئی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سینیٹ کےشفاف انتخابات پر اپوزیشن کا دہرا معیار سامنے آیا، ہم شفاف سینیٹ الیکشن کرانا چاہتے ہیں۔ جبکہ یہ پھر الیکشن کی شفافیت مشکوک بنانا چاہتے ہیں۔ حکومتی نااہلی اور ہماری لڑائی سے لوگ پس گئے ہیں، قوم سمجھے عمران خان کے پاس این آر او کی اتھارٹی نہیں رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میں عمران خان کو سیاست دان نہیں مانتا۔رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پارلیمنٹ کو ہی ہر مشکل کا حل سمجھتا ہوں، حکمران بات چیت کے بجائے خطرناک سیاست کی طرف بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی نااہلی اور ہماری لڑائی سے لوگ پس گئے ہیں، قوم سمجھے عمران خان کے پاس این آر او کی اتھارٹی نہیں ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ اتھارٹی کو تسلیم کرنا واحد حل ہے، ہمیشہ حکومت بات چیت کے لیے آگے آتی ہے۔رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ کے سامنے سر جھکانا چاہیے، اس حکومت کو دو ٹکے کا احساس نہیں ہے کہ لوگ کس طرح گزارا کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں