وزیراعظم عمران خان کل کونسے منفرد منصوبے کا افتتاح کرنیوالے ہیں؟ خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان میں اب بلین ٹری سونامی شہدتیارہوگا۔ پاکستان کے 10لاکھ ایکٹرجنگلات میں سات اقسام کےشہد کی پیدوارہوگی ۔12ہزارمیٹرک ٹن سے بڑھا کر 70ہزارمیٹرک ٹن شہد کی پیدوارہوگی۔وزیراعظم کل بلین ٹری سونامی شہد منصوبہ شروع کرنےکا اعلان کریں گے۔ وزیرموسمیاتی تبدیلی ملک امین

اسلم بریفنگ دیں گے ۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر فواد چوہدری،گورنر خیبر پختونخوا شریک ہوں گے۔وزارت موسمیاتی تبدیلی اورسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مشترکہ منصوبہ ہوگا۔نیشنل بینک شہریوں کو قرض کی فراہمی اورنیوٹیک تربیت فراہم کریں گے۔وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی ملک بھر میں شہد کی لیبارٹریز قائم کرے گی۔ہزاروں میٹرک بلین ٹری سونامی شہد کے نام سے برانڈ ایکسپورٹ کرسکیں گے۔ پاکستان میں بیری ،کیکر ،پھلائی، رشین اوکیو،اورروبینیہ شہد کی پیداوار ہوگی۔پاکستان سالانہ45ارب روپےمالیت کا شہد مختلف ممالک کو ایکسپورٹ کرسکے گا۔بلین ٹری منصوبے کے تحت70ہزار سے80ہزار لوگ روزگار حاصل کریں گے۔نیشنل بینک 9 ارب روپے کی رقم قرض کےلئےمختص کرے گا۔ شہد کی پیداوارکےلئے کامیاب جوان پروگرام کےتحت سود سے پاک قرض ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں