اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم کی حالت پر ترس آتا ہے جس کو یہ بھی بتانا پڑ جائے، باقی آپ خود سمجھدار ہیں، بندہ تابعدار ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ فوج میرے اوپر نہیں ماتحت ہے۔انہوں نے گذشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن فوج کو بلیک میل کرنے کیلئے آرمی چیف اور جنرل فیض کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے ، جس کا مقصد فوج پر دباو ڈالنا ہے کہ ایک منتخب حکومت کو ہٹادیا جائے ، اس پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے کیوں کہ یہ غداری کا کیس ہے ، آرمی چیف پر تنقید سے فوج میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ سلجھے ہویئے آدمی ہیں ، اس لیے برداشت کررہے ہیں کیوں کہ وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اگر کوئی اور آرمی چیف ہوتو تو فوری ردعمل آتا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے اس طرح آرمی چیف پر تنقید کرنے کی وجہ سے فوج کے اندر ایک ردعمل آتا ہے ، جنرل قمر جاوید باجوہ ایک سلجھے ہوئے انسان ہیں جن میں ٹھہراو ہے اس لیے وہ یہ سب کچھ برداشت کر رہے ہیں ، اگر ان کی جگہ کوئی اور فوجی قیادت میں ہوتا تو اس وقت بہت شدید ردعمل آتا ، لیکن میں جانتا ہوں کہ جنرل باجوہ یہ سب کچھ برداشت کر رہے ہیں کیوں کہ وہ جموہریت پر یقین رکھتے ہیں ، ہم اس انتظار میں ہیں کہ پی ڈی ایم والے کب استعفے دیتے ہیں ، میری دعا ہے کہ یہ جلد سے جلد استعفے دیں اس سے پاکستان کی بہتری ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں