ممتاز عالمِ دین طارق جمیل نے عالمی وبا کورونا وائرس کو 5 دن میں شکست دے دی، ٹیسٹ منفی آ گیا

لاہور (این این آئی)ممتاز عالمِ دین طارق جمیل نے عالمی وبا کورونا وائرس کو 5 دن میں شکست دے دی۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ الحمداللہ آپ سب کی دعاؤں سے میرا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے۔انہوں نے مکمل شفایابی کیلئے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مکمل صحتیابی کیلئے ابھی مزید آپ سب کی

دعاؤں کا محتاج ہوں۔عالمِ دین طارق جمیل نے لکھا کہ اللہ کریم اپنی رحمت سے اس وبا سے انسانیت کو خلاصی نصیب فرمائیں۔۔۔۔۔

مولانا طارق جمیل میں کورونا کی تشخیص، ہسپتال میں زیر علاج ، صحتیابی کیلئے خصوصی دعاؤں کی درخواست

لاہور (این این آئی) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل میں بھی کووڈ 19 کی تصدیق ہوگئی ہے۔مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر بتاتے ہوئے کہا۔ کہ وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند روز سے طبیعت خراب تھی اور ٹیسٹ کروانے پر کورونا کی تصدیق ہوئی ۔جس کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے سے وہ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی جاری۔ ایک پیغام میں لوگوں سے صحتیابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی۔واضح رہے طارق جمیل ایک معروف پاکستانی مبلغ اور عالمِ دین ہیں۔ان کی تبلیغی کوششوں کے باعث بہت سے گلوکار، اداکار اور کھلاڑیوں کی زندگیوں میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی۔رواں سال حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں صدارتی تمغہ

حسن کارکردگی سے نوازنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا جو 23 مارچ 2021 کو دیا جائیگا۔گزشتہ سال وہ عارضہ قلب کے باعث بھی ہسپتال میں زیرعلاج رہے تھے اور انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔یکم جنوری 2019 کو دل میں درد کی شکایت ہوئی تھی جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ان کی انجیوگرافی کی گئی۔بعد ازاں مولانا طارق جمیل کے ترجمان طاہر رحیمی نے بتایا تھا کہ مولانا کو دل کی شریان بند ہونے کی وجہ سے ایک اسٹنٹ ڈالا گیا تھا۔۔۔۔

پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ، وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید سیکیورٹی اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ کہ وہ پاکستان ڈیمو کریٹ جلسے کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ لیڈر پیغام دیتا ہے گلی گلی دعوت نامے نہیں دیتا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے جلسے کے بعداپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔ ان کے جلسوںسے وزیراعظم کہیں نہیں جارہے، بلکہ یہ اپنی سیاست کو خود ختم کرتے جارہے ہیں ۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں