رئیس الحرار سردار غلام عباس کی 53 برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی کورونا وائرس باعث تقریبات دعا تک محدود

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے زیراہتمام آزاد کشمیر بھر میں قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق ا حمد خان کی ہدایت پر رئیس الحرار کی 53 برسی انتہائی عقیدت و احترام و کرونا وائرس کے باعث دعائیہ تقریبات تک محدود رہی، مظفرآباد، میر پور، کوٹلی، باغ، نیلم، ہٹیاں بالا، کھوئی رٹہ،

نکیال،،بھمبر، برنالہ، سماہنی، عباس پور، راولاکوٹ، ہجیرہ، پلندری، دھیر کوٹ سمیت پاکستان میں مقیم کشمیریوں کے علاوہ بیرون ملک بسنے والے کشمیریوں نے رئیس الحرار چوہدری کی برسی کے حوالہ سے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، 18 دسمبر کی صبح مساجد اور گھروں سے تلاوت کلام پاک سے دعائیہ تقریبات کا آغاز ہوا اور مسلم کانفرنسی کارکنوں نے بعض جگہوں پر لنگر بھی تقسیم کیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مظفرآباد کے عہدیدارا ن سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس محترمہ مہرالنساء، ممبران اسمبلی ملک محمد نواز، سردار صغیر خان چغتائی، سابق وزراء کرام راجہ محمد یاسین خان، دیوان علی خان چغتائی، مفتی منصور الرحمان،شمیم علی ملک، یوتھ ونگ کے مرکزی چیئرمین سردار عثمان علی خان،، مسلم کانفرنس بھمبر کے صدر راجہ اقبال انقلابی، راجہ ظفر معروف، میر عتیق الرحما ن، میجر ریٹائرڈ نصر اللہ خان، چوہدری خضر حیات، سمعیہ ساجد راجہ، سمعیہ فیاض راجہ، ریحانہ خان، میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، گلنار اقبال، شہناز خان، نائلہ قلندر گردیزی،راجہ محمد لطیف حسرت، مجید طاہر،راجہ زرین خان، سید غلام مصطفی شاہ نقوی،سید امجد شاہ ایڈووکیٹ، سردار منظور چغتائی ایڈووکیٹ، سید یاسر نقوی، سید آزاد گردیزی، شیخ مقصود احمد، رانا غلا م حسین،خواجہ محمد شفیق، سجاد انور عباسی، شبیلہ چوہدری، فرزانہ بشیر، افشاں سعید

چوہدری، شوکت عباسی ایڈووکیٹ، راجہ گل مجید خان ایڈووکیٹ، صائمہ طارق ایڈووکیٹ، میاں عبدالقدوس اسحاقی، ہارون آزاد، بشارت مغل، مشتاق قریشی، میر امتیاز، میر افتخار، رفیق عباسی نے کہا کہ با نی پاکستان نے خود دروازے پر آ کر رئیس الاحرار کا استقبال کیا اور وہ ان کی بڑی قدر کرتے تھے۔ محترمہ فاطمہ جناح کے ساتھ بھی ان کی عقیدت مسلم لیگ کے ساتھ چوہدری غلام عباس کی شخصیت کو ممتاز کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسوقت جب تحریک آزادی کشمیر نازک موڑ پر ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کشمیری قائدین کے نظریات کے مطابق نوجوانوں کی رہنمائی کریں۔انہوں نے مسلمانان کشمیر کی درست سمت میں رہنمائی کی اور انہیں ایسا پلیٹ فارم دیا جس سے انہوں نے ناقابل فراموش جدوجہد کی، رئیس الاحرار کی مسلمانان کشمیر کے لیے بڑی خدمات ہیں انہوں نے کہاکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے رئیس الاحرار کو کشمیر میں مسلم لیگ کا نمائندہ مقرر کرتے ہوئے ریاست میں اپنا جانشین مقرر کیا تھا اور وہ رئیس الاحرار سے رابطے میں رہتے تھے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے مسلمانوں میں سیاسی بیدار ی پیدا کرنے میں جہاں بہت سی کشمیری شخصیات شامل رہیں وہاں چوہدری غلام عباس کو ان کے قائد کی حیثیت حاصل رہی۔انہو ں نے کہاکہ آج ان کی برسی کی موقع پر تمام کشمیری قیادت اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ جدوجہد آزادی کشمیر اسوقت تک

جاری رہے گی جب تک کشمیری عوام حق خود ارادیت کے ذریعے الحاق پاکستان کی منزل حاصل نہیں کرلیتے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں