کراچی (پی این آئی) قومی ایئرلائن نے موسم سرما کی چھٹیوں میں عوام کی سہولت کے لیے دیگر شہروں کی طرح شمالی علاقوں کے مسافروں کے لیے بھی رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کر دیا۔پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق پی آئی اے نے شمالی علاقوں کے لیے خصوصی کرایہ متعارف کروا دیا ہے۔ اسلام آباد تا سکردو اور اسلام
اباد تا گلگت خصوصی کم از کم کرایہ 6 ہزار 915 روپے مقرر کر دیا۔ملک کے دیگر علاقوں پر ڈسکاؤنٹ متعارف ہونے کے بعد شمالی علاقوں کے افراد کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ خصوصی کرایے سے امید کرتے ہیں کی شمالی علاقوں کے مہمانوں کو خوشی مہیا ہوگی، ملک بھر کے افراد بھی سرد سیاحت اور صاف موسم میں دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کا نظارہ کرسکیں گے۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پروازوں پر مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کریں۔واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی اسپیڈایکس کوریئر سروس بند کردی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق اسپیڈ ایکس کوریئر سروس کی بندش سے پی آئی اے کے لاکھوں روپے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔اسپیڈایکس کے علاقائی منیجر کراچی محمد عمیر نے اعلیٰ حکام کو خط لکھا ہے جس کے مطابق اسپیڈایکس کی اعلیٰ منیجمنٹ نااہل اور ادارے کے نقصان کی وجہ ہے۔خط کے متن میں اسپیڈایکس کو بند کرنے سے پہلے صارفین سے 2 کروڑ روپے ریکور نہ کرنے کا ذکر کیا گیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ اسپیڈایکس نے صرف کراچی سیکٹر میں صارفین سے جنوری میں 40 لاکھ سے زائد وصول کرنا تھے لیکن کمپنی بند ہونے سے پی آئی اے کو اپنی رقم صارفین سے وصول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔خط کے متن کے مطابق کورونا کے باعث اسپیڈایکس کے صارفین نے رقم کی ادائیگی کیلئے جنوری تک کا وقت مانگا تھا لیکن رقم کی ریکوری سے پہلے ہی پی آئی اے نے اسپیڈایکس کو 27 نومبرکوبندکردیا۔ذرائع نے بتایا کہ اسپیڈایکس نے دیگر سیکٹرز سے بھی کروڑوں روپے کی ریکوری کرنی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں