اسلام آباد (پی این آئی) پہلا اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ آج 19 دسمبر سے شروع ہو گا جس میں چودہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ ایف نائن پارک میں دو دن جاری رہے گا ہر میچ چھ اوورز پر مشتمل ہو گا ،نیوٹرل ایمپائر اور انٹری فیس پانچ ہزار روپے ہے ۔ٹورنامنٹ میں صرف آئی ای ای اے کا
کارڈ ہولڈرز ممبر حصہ لے سکتا ہے ۔ونر ،رنر اپ ٹیم اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کو خصوصی انعام دیا جائے گا جبکہ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدر آمد کیا جائے گا ۔ٹورنامنٹ میں ایف ٹین وارئیرز ،ایف الیون سٹارز ،پریز یڈنٹ الیون،بلیو الیون، وی پی الیون،صبور الیون،میسم الیون، چیئرمین الیون،جی پندرہ اینڈ جی سوہ چیمپیئنز ،جی ایس الیون، رئیلٹرز الیون،کیپٹل الیون ،پی ایس الیون،ملٹی الیون کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔
نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز، بابراعظم کی جگہ کس کو کپتان بنا دیا گیا؟
لاہور (پی این آئی )نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز،بابراعظم کی جگہ کس کو کپتان بنا دیا گیا؟ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کپتان شاداب خان نے کیا۔ اعلان کردہ 15 رکنی سکواڈ میں شاداب خان(کپتان) ، عبداللہ شفیق، حیدر علی، سرفراز احمد، محمد حفیظ، فہیم اشرف، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حسنین ، شاہین شاہ آفریدی، حسین طلعت، وہاب ریاض اور محمد رضوان شامل ہیں۔اس موقع پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ پاکستان کی قیادت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے، ٹیم کو بابراعظم کی کمی ضرور محسوس ہوگی البتہ ان کی عدم موجودگی میں نئے کھلاڑیوں کے لیے صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے۔ٹی ٹونٹی کپتان کا کہنا تھا کہ وہ بھی بابراعظم کی طرح جارحانہ کپتانی کرنے کے عادی ہیں، وہ اس سے قبل بھی ایڈن پارک میں کھیل چکے ہیں، یہاں کی باؤنڈریاں چھوٹی ہیں، قومی ٹیم تماشائیوں کی موجودگی میں دوبارہ کھیلنے کے منتظر ہیں۔شاداب خان نے کہا کہ کوویڈ 19 اور نیوزی لینڈ کے کنکشن کے قوانین کی وجہ سے ہمیں 17 رکنی سکواڈ ساتھ رکھنے کی اجازت ہے، فاسٹ بائولر موسی خان اور لیگ سپنر عثمان قادر 15 رکنی سکواڈ میں تو نہیں مگر ضرورت پڑی تو استعمال کرسکتے ہیں۔نیوزی لینڈ
کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کپتان شاداب خان نے کیا۔ اعلان کردہ 15 رکنی سکواڈ میں شاداب خان(کپتان) ، عبداللہ شفیق، حیدر علی، سرفراز احمد، محمد حفیظ، فہیم اشرف، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حسنین ، شاہین شاہ آفریدی، حسین طلعت، وہاب ریاض اور محمد رضوان شامل ہیں۔اس موقع پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ پاکستان کی قیادت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں