اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے عوام کو قومی صحت کارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے 10 اضلاع میں 100 فیصد شہریوں کو قومی صحت کارڈز فراہم کیے جائیں گے۔آزاد کشمیر کے 12 لاکھ خاندانوں کیلئے جمعہ سے صحت کارڈز بننا شروع ہوجائیں گے۔ذرائع کے
مطابق وزیر اعظم عمران خان صحت کارڈز کی فراہمی کا باضابطہ اعلان (آج) جمعہ کو کریں گے، آزاد کشمیر کے عوام کے علاج کیلئے تقریب جمعہ کی شام ساڑھے 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔اْس تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر، وزیرِ صحت سمیت متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔اس کے علاوہ وفاقی وزراء علی امین گنڈا پور، اسدعمر، حفیظ شیخ بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں