اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ الیکشن ہوتے ہیں تو اس سے مسلم لیگ ن کے 3 سینیٹر واپس آسکتے ہیں ، جب کہ اگر شوآف ہینڈ کے ذریعے الیکشن نہیں ہوتے تو شاید اس صورت میں ن لیگ کو ایک بھی نشست نہ ملے۔ تفصیلات کے مطابق
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن پہلے کرانے کی ابھی تجویزآئی ہے جس پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اس معاملے پر بحث ضرور جاری ہے ، اگر سینیٹ الیکشن ایک ماہ پہلے ہوجاتے ہیں تو اس سے کیا فرق پڑ جائے گا تاہم کوئی بھی کام ہو وہ آئین اور قانون کے مطابق ہی کیا جائے گا کیوں کہ اس سلسلے میں آئین بھی کہتا ہے کہ معیاد ختم ہونے سے 30 دن پہلے الیکشن کروائے جاسکتے ہیں ، حکومت جنرل الیکشن کا وقت سے پہلےاعلان نہیں کرسکتی۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کو شو آف ہینڈ سے کیا پریشانی ہے ، ایسا کرنے سے ہم تو صرف شفافیت چاہتے ہیں جب کہ اگر شوآف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ الیکشن ہوتے ہیں تو اس سے ن لیگ کو فائدہ ہوگا اور ان کے 3 سینیٹرز واپس آسکتے ہیں اور اگر شوآف ہینڈ کے ذریعے الیکشن نہیں ہوتے تو آئندہ سینیٹ الیکشن میں شاید ن لیگ کو ایک نشست بھی نہ ملے۔خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ سے کرانے کیلئے وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنےکا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات کیلئےسپریم کورٹ سے رجوع کرنےکافیصلہ کیا ہے اس مقصد کیلئے حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ میں ایک ریفرنس دائر کیا جائے گا ، وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائے گا جس میں حکومت آئین کے تحت سپریم کورٹ سے رائے طلب کرے گی ، اس صورت میں حکومت سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں ترمیم کے بغیر الیکشن کروا سکے گی۔جب کہ وفاقی حکومت نے سینیٹ الیکشن قبل ازوقت کروانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا، سینیٹ الیکشن مارچ کی بجائے فروری میں کروائے جائیں، سینیٹ الیکشن فروری میں کروانے کیلئے الیکشن کمیشن سے مشاورت کی جائے گی ، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلا س ہوا ، جس میں طے کردہ ایجنڈے کے علاوہ سیاسی ، معاشی اور کورونا وباء کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ، کابینہ اجلاس میں آئندہ سینیٹ انتخابات قبل ازوقت کروانے پر بھی مشاورت کی گئی ، حکومت نے سینیٹ الیکشن فروری میں کروانے پر غور کیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ الیکشن فروری میں کروانے سے متعلق الیکشن کمیشن سے مشاورت کیلئے رجوع کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں