2 دن بڑھنے کے بعد آج ڈالرکے ریٹ میں کمی ‎

لاہور(پی این آئی )دو دن قیمت میں اضافے کے بعد ڈالر سستا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 20پیسے کمی سامنے آئی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق

رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 160 روپے 59 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 39 پیسے ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدر بڑھنے کا رجحان برقرار رہا۔ مسلسل دوسرے روز بھی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 5 پیسے اضافے سے 161 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ 30 پیسے بڑھ گئے ہیں۔ دوسری جانب دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید60پیسے کے اضافے سے 193روپے سے بڑھ کر193.60روپے اور قیمت فروخت 194.50روپے سے بڑھ کر195.60روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے 212روپے سے بڑھ کر212.50روپے اور قیمت فروخت214روپے سے بڑھ کر214.50روپے ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں