فضل الرحمان کے پشتونوں کیلئے غلط الفاظ،محمود اچکزئی کا پنجابیوں کو زخم ، پی ڈی ایم میں کونسے لوگ شامل ہیں ، حیران کن انکشاف

پشاور(پی این آئی )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نے صرف ملک کو لوٹا، کرپشن بچانے کیلئے سب چور اکٹھے ہوگئے، انہیں این آر او نہیں ملے گا، فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کے

متنازعہ بیانات قابل مذمت ہیں۔معاون خصوصی شہباز گل نے کامران بنگش کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اپوزیشن سے متعلق پیش گوئی سچ ہو گئی ہے ،عمران خان نے ایکشن لیا گا اور سب چور اکٹھے ہو گئے ، اپویشن کے پاس کوئی بات نہیں، فضل الرحمان نے پشتونوں کیلئے غلط الفاظ استعمال کیے، محمود اچکزئی نے پنجاب میں جا کر پنجابیوں کو زخم دیا، کرپشن کا خاتمہ، قانون کا یکساں اطلاق وزیراعظم کا مشن ہے۔شہباز گل نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل 70 فیصد چینی چور ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close