لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 16دسمبر کے دن آرمی سکول پشاور کا دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا، دہشتگردوں نے ہمارے پھول سے بچے، ہمارا مستقبل ہم سے چھین لیا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم نے نواز شریف کی قیادت میں مسلح افواج اور تمام سول
سکیورٹی اداروں کی مدد سے اپنے بچوں کے خون کا بدلہ لیا، دہشتگردوں پر کاری ضرب لگائی اور امن بحال کیا۔ 49 برس پہلے آج ہی کے دن قائد اعظم کا پاکستان دو لخت ہو گیا، اس لیے کہ ایک ڈکٹیٹر نے عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور ووٹ کی عزت پامال کی، حمود الرحمن کمیشن کی سفارشات کو ٹھکراتے ہوئے آج بھی ووٹ کی عزت پامال کی جا رہی ہے، اب یہ نہیں ہو گا۔۔۔۔۔
نواز، شہباز کے لیے نیا چیلنج، ایف بی آر نےشریف خاندان کے اہم فرد کو گرفتار کر لیا
لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے اتفاق آئرن انڈسٹریز کے سی ایف او خالق شریف خلجی کو گرفتار کرلیا۔خالق شریف خلجی شریف خاندان کے قریبی عزیز ہیں ۔ اتفاق آئرن انڈسٹریز کے سی ایف او کو لارج ٹیکس پیئرآفس انفورسمنٹ زون کی ٹیم نے گرفتار کیا ۔ ایف بی آر کی طرف سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں شریف خاندان کے قریبی عزیز میاں جاوید شفیع کے بیٹے سی ای او اتفاق آئرن انڈسٹریز شہزاد جاوید کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق فراڈ کے ذریعے دو مرتبہ ان پٹ ایڈجسٹمنٹ حاصل کرنے کی ایف آئی آر میں اتفاق آئرن انڈسٹریز کے ڈائریکٹر خالد پرویز، ڈائریکٹر خالد مصطفی، شوکت علی رانا اور میاں پرویز کو بھی نامزد کردیا گیا ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق اتفاق آئرن انڈسٹری کے ذمے سیلز ٹیکس، جرمانے اور ڈیفالٹ سرچارج کی مد میں 17 کروڑ 50 لاکھ واجب الادا ہیں۔ ایف بی آر ہیڈکوارٹر نے لارج ٹیکس پیئر آفس لاہور کو اتفاق آئرن انڈسٹری کی ان پٹ ایڈجسٹمنٹ فراڈ کی تفصیلات بھجوائی تھیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں