راولپنڈی،مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہاکرونا عالمگیر وباء سے گھبرانے کی ضرورت نہیں اس کا مقابلہ بہترین حکمت عملی سے ہی کیا جاسکتا ہے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو ر وکنے کے لئے عوام کو جتنا ہو سکے احتیاط برتنا ہوگی،ایس او پیز کی
تمام پابندیوں کا خیال رکھتے ہو ئے ہم اس عالمی وباء پر قابوپا سکتے ہیں، آزاد کشمیر کا متوسط طبقہ لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا، ضرورت اس امر کی ہیکہ رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کیا جائے، اپنے گھروں میں ہونے والی مختلف تقریبات کو مختصر حد تک رکھا جائے، زندگی باقی رہی تو تمام رسومات اور تقریبات منعقد ہوتی رہیں گی، مسلم کانفرنس نے کروناوائرس کے پیش نظر رئیس الحرار چوہدری کی سالانہ برسی کی تقریبات کو مختصر کرکے دعائیہ تقریب کی حد تک محدود کردیا ہے، اس تقریب میں قرآن خوانی اور دعائیہ محفل کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں صرف صرف اسلام آباد، راولپنڈی کے کارکن شرکت کرینگے، جبکہ مسلم کانفرنس کے زیراہتمام آزاد کشمیر بھر میں اور مقیم پاکستان و بیرون ملک بسنے والے کشمیری رئیس الحرار کی برسی کے موقع پر مساجد اور اپنے اپنے گھروں میں دعائیہ تقریبات منعقد کرکے ان کے ایصال ثواب اور دنیا بھر میں کرونا وائرس سے چھٹکارا کے لئے اللہ تعالی کے حضورسجدہ ریز ہو کر دعا کی جائے کہ اللہ تعالی اس وبائی مرض سے جلد چھٹکارا دے، کیوں کہ یہ ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے او ر آزمائش کی سخت گھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان پوری طرح کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے کوشش کررہی ہے لیکن عوام کا تعاون دونوں حکومتوں کے لئے ناگزیر ہے، ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے،
انتظامیہ اور حکومت عوام کو اس پر عمل کرنے کے لئے نرمی سے پیش آئے پرتشدد واقعات حالات کو مزید بگاڑ سکتے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے مجاہد منزل میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفود میں جمیل مغل، راجہ ارشد حسین،راجہ ادریس، ریاض احمد عباسی، ضیاب عباسی، شعیب عباسی، عاصب عباسی، عبدالصمد عباسی،میجر راجہ عبدالجبار خان، راجہ غلام مصطفی، راجہ شاہد، راجہ محمود، راجہ مدثر، مذمل دیگر ملاقات شامل تھے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں