ہماری پارٹی کی اسٹیبلشمنٹ کمزور ہو چکی ہے، سینئر ن لیگی رکن اسمبلی کے اعتراف نے ہلچل مچا دی

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہمارے 4سے 6افراد وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں،وکٹ کے دونوں اطراف کھیلنے والوں کا لیڈر شپ کو بھی علم ہے۔نجی ٹی وی چینل سےگفتگو کرتےہوئےمیاں جاویدلطیف نےاس بات کااعتراف کیا کہ پارٹی اجلاس

میں مریم نواز نے سزا اور جزا کی بات کی،مریم نواز نے کہا کہ اب احتساب ہوگا،ماضی میں بھی احتساب ہوتا رہا ہے,ہماری پارٹی کے چار سے چھ لوگ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں،وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کا لیڈر شپ کو علم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کی اسٹیبلشمنٹ اب کمزور ہوگئی ہے ،لیڈرشپ بھی پارٹی میں احتساب کا عمل چاہتی ہے،سعد رفیق کی جگہ کوئی بھی ہوتا تو ڈیوٹیاں نبھانے کی بات کرتا،سعد رفیق کام نہ کرنے والے کو جانتے تھے،اسلئے بات بھی کی،پارٹی کے اندر کام کرنیوالوں کو شکایت تھی جس کا اظہار خواجہ سعد رفیق نے کیا۔ سینئر ن لیگی پر انٹی کرپشن میں مقدمہ درج، الزام کیا ہے؟ مسلم لیگ (ن )کے سابق ایم پی اے چوہدری امجد علی پر انٹی کرپشن میں پرچہ درج کرلیا گیا ۔پولیس کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مطابق ملزم پر ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ریفرنس پر مقدمہ درج کیا گیا، ملزم کے بھائی اور محکمہ مال کے افسران بھی پرچے میں نامزد ہیں،ملزمان نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنا رکھی تھی۔ڈی سی کے مطابق ملزمان نے انڈسٹریل ایریا کیلئے مختص 79 کنال سے زائد رقبہ پرہاؤسنگ سوسائٹی بنائی۔ریفرنس کے مطابق ملزمان نے جعل سازی سے 43 کنال سے زائد رقبہ پلاٹس بنا کر بیچ دیا ہے، ملزمان نے جعل سازی سے سرکاری خزانے کو اربوں کا نقصان کیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزمان سے سرکاری زمین واگزارکر کے تاوان وصول کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close