کورونا وائرس کی دوسری لہر، پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے دوست ممالک کو امدادی سامان بھجوانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان نے دوست ممالک کو عالمی وباء کورونا وائرس کا حفاظتی سامان بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ، وفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی نے امداد فراہمی کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق کرغزستان، قازقستان اور میانمار کو امدادی سامان فراہم کیا جائے گا ، اس مقصد کیلئے امدادی سامان کی

خریداری اور منتقلی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ سے ہو گی ، جس کے تحت پاکستان دوست ممالک کو 5، 5 ہزار پی پی ایز باکس فراہم کرے گا اس کے علاوہ حفاظتی سوٹ ، این 95 ماسک ، گلوز گوگلز کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کو سرجیکل ماسک ، فیس شیلڈ ، اور تھرما میٹرز فراہم کیے جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ دوست ممالک کو امدادی سامان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کیا جائے گا جس میں تینوں دوست ممالک کیلئے 10، 10 کروڑ کا امدادی سامان شامل ہوگا ، یہ سامان پی آئی اے اور پاک فضائیہ کے ذریعے بھجوایا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق ان ممالک کی طرف سے کورونا کا حفاظتی سامان ، ادویات ، حفاظتی کٹ ، سرجیکل ماسک اور گلوز کی فراہمی کی اپیل کی گئی تھی۔دوسری طرف پاکستان کو10کروڑ ڈالرز کے ایکسپورٹ آرڈرزمل گئے ، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کو وینٹی لیٹرز کے47 ڈیزائن موصول ہوئے، صحت کے شعبے میں حفاظتی سامان برآمد کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزارت صحت کے درمیان طبی آلات کے حوالے سے معاہدہ ہوگیا ہے ، فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستان اس وقت نازک موڑ پر ہے ، ملک میں کورونا کیسزکی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، حکومت تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اس چیلنج کا سامنا کررہی ہے ، حیرت ہوئی جب پتا چلا کہ پاکستان میں حفاظتی کٹس نہ ہونے کے برابر

بن رہی ہیں ، ہم نے اپنے ہیلتھ کیئر سسٹم کی صلاحیت بڑھانی ہے، پاکستان میں بہت جلد مقامی طور پر معیاری وینٹی لیٹرز تیار ہوں گے۔وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ملک بہتری کی جانب گامزن ہے، صحت کے شعبے میں حفاظتی سامان برآمد کرنے کی پوزیشن میں ہیں، ہمارے پاس اس وقت 10کروڑ ڈالرز کے ایکسپورٹ آرڈرز ہیں، پاکستان انجینئرنگ کونسل کو وینٹی لیٹرز کے47 ڈیزائن موصول ہوئے۔ طبی آلات بنانے والی نجی کمپنیوں کے ساتھ بھی تعاون بڑھائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close