اِن ہائوس تبدیلی پی ڈی ایم نہیں بلکہ عمران خان کا کونسا قریبی ساتھی چاہتا ہے؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

کراچی (پی این آئی) وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قریشی صاحب کہتے ہیں آصف علی زرداری کا استعفے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں، میں ان سے پوچھتا ہوں کیا زرداری صاحب سے رابطے میں ہیں کہ ان کو پتہ

لگا کہ انہوں نے فیصلہ نہیں کیا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم ان ہاؤس تبدیلی نہیں چاہتی جبکہ شاہ محمود قریشی ان ہاؤس تبدیلی صرف آپ خود چاہتے ہیں، آپ کے مقاصد کوئی اور ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے نیب کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کیا ہے جس کا ذکر عدالتوں نے بھی کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر لاہور جلسہ ناکام تھا تو پی ٹی آئی کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں بوکھلائی ہوئی کیوں ہیں ایک مشیر پریس کانفرنس کر کے اٹھتے ہی ہیں تو دوسرا پریس کانفرنس کرنے آجاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بوریا بستر باندھنے کا وقت آگیا، آپ گھبرائیں نہیں حوصلہ کریں۔شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس کو تنقید کی زد میں لیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ آپ چیئرمین بلاول کو ناتجربہ کار بول کر اپنی فرسٹریشن ظاہر کررہے ہیں، چلیں !قریشی صاحب آپ تو تجربہ کار ہیں آپ کو پی ٹی آئی میں کیا حاصل ہوا ہی پی ٹی آئی کی لیڈرشپ تو آپ پر اعتبار ہی نہیں کرتی۔انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے معیشت میں بگاڑ آیا تو اس سے قبل پی ٹی آئی نے کون سی معیشت سنبھالی تھی۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی ساکھ ہر اعتبار سے کھو چکی ہے،عوام اب پی ٹی آئی کی تبدیلی چاہتے ہے۔اپنے بیان کے اختتام پر انھوں نے مخدوم شاہ محمود قریشی کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مخدوم صاحب! ذاتی طور پر قابل احترام ہیں لیکن سیاسی اعتبار سے آپ کی بات درست نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close