یوپیسہ نے نئی ایپلی کیشن متعارف کرادی ، صارفین کے لیے آسانی ہی آسانی

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں ڈیجیٹائزیشن اور اپنے صارفین کے لئے کیش لیس ادائیگیوں کا عمل تیز بناتے ہوئے یوپیسہ نے اپنی نئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی ہے۔ اپنے سادہ اور باسہولت استعمال کے ساتھ یوپیسہ اپنے صارفین کو ایک پلیٹ فارم کے ذریعے متعدد مالیاتی خدمات کے استعمال کی سہولت فراہم

کرتا ہے۔ اینڈرائڈ (Android)اور آئی او ایس (IOS)صارفین یہاں اس لنک (http://onelink.to/g48y9g) سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ یوپیسہ ایپ اپنے صارفین کو باسہولت اور آسان انداز سے کیش لیس ٹرانزایکشنز کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ صارفین کچھ لمحوں میں ادائیگیاں کرسکتے ہیں اور کسی پریشانی کے بغیر وسیع اقسام کی خدمات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ اس میں سادہ انٹرفیس آپ کو ٹرانزایکشنز آسانی سے سرانجام دینے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ایپ کی مین اسکرین پر صارفین کو ٹرانزایکشن کی تاریخ اور بیلنس کی تفصیلات نمایاں طور پر واضح ہوتی ہیں۔ اس لئے صارف کو اپنے مطلوبہ فنکشن کی انجام دہی کے لئے متعدد پیجز یا بے شمار آئیکنز پر جانے کی ضرورت نہیں۔ یوپیسہ آسانی سے کام کرنے والی ایپلی کیشن ہے جو صارف کو نہ صرف سکیورآپشن کے ساتھ رقم منتقلی کی سہولت فراہم کرتی ہے بلکہ اس کے ساتھ دیگر بہت سی سہولیات بھی پیش کرتی ہے۔ اس ایپلی کیشن کو بروئے کار لاتے ہوئے صارف ملک بھر میں کہیں بھی اپنے فنڈز ٹرانسفر کرسکتا ہے، گھر بیٹھے تمام ٹیلی کام آپریٹرز سے بیلنس ری چارج کرسکتا ہے اور کسی بھی جگہ سے سہولت کے ساتھ بلوں کی ادائیگی کرسکتا ہے۔ وہ اپنی پسندیدہ سپرکارڈ فیملی پروڈکٹ بھی سبسکرائب کرسکتا ہے ، یا یوپیسہ ڈیبٹ کارڈ کا آرڈر کرسکتا ہے جسو اسے صارف دہلیز تک پہنچایا جاتا ہے ۔ اسی طرح صارفین کسی بھی ریٹیل شاپ، ریسٹورنٹ، یا پیٹرول اسٹیشن پر ماسٹر کارڈ QRکوڈز اسکین کرکے بھی ادائیگی کرسکتے ہیں۔ یہ آسان انداز سے کام کرنے والی ایپ ماہانہ استعمال کے خرچ کی یومیہ، ماہانہ یا سالانہ اخراجات کی حدود کی نشاندہی کرتی ہے اور ٹرانزایکشن الرٹس کی ای میل سبسکرپشن کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔ پاکستان کے مالیاتی نظام میں اب کیش لیس ادائیگیوں کے ڈھانچے کو مستحکم کرنا کوئی مشکل کام نہیں رہا۔ یوپیسہ ایپ ایک مکمل ادائیگی کا پلیٹ فارم ہے جو اپنے صارف کو باسہولت انداز سے ڈیجیٹل طرز زندگی کو قبول کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جس سے ڈیجیٹل پاکستان کے اقدام کی بھی توثیق ہوتی ہے۔ اس کا نعرہ ہے کہ “یوپیسہ کرو، آگے بڑھو!” ۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں