جاپان اور پاکستان کے مابین گرانٹ ایڈ کا معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) جاپان اور پاکستان کے مابین گرانٹ ایڈ کا معاہدہ طے پا گیا ،پاکستان کو1.54 بلین گرانٹ ملے گی جس سے ہیلتھ سے متعلقہ سامان بالخصوص وینٹیلیٹرز اور آکسیجن سیلنڈر کی خریداری میں مدد ملے گی۔ وزارتِ اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے ہے کہ

معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں جاپانی سفیر اور سیکرٹری اقتصادی امور نے شرکت کی۔معاہدے کے تحت جاپان انسداد کورونا کیلئے پاکستان کو 1.54 بلین روپے گرانٹ فراہم کریگا جس سے ہیلتھ سے متعلقہ سامان بالخصوص وینٹیلیٹرز اور آکسیجن سیلنڈر کی خریداری میں مدد ملے گی ۔سیکرٹری اقتصادی امور نور احمد کا کہنا ہے کہ انسدادِ کورونا کیلئے مدد اور تعاون کیلئے جاپان کے شکر گزار ہیں۔ جاپان کی پولیو کی روک تھام کیلئے بھی مدد قابلِ ستائش ہے۔ جاپان سے پمز اور حیدرآباد ہاسپٹل میں سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے بھی مدد ملی۔ اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے بہترین حکمت عملی اختیار کی ۔ مید ہے کہ کورونا کی دوسری لہر سے بھی پاکستان بہتر انداز سے نمٹے گا۔جاپانی سفیر نے کہا۔ جاپان پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں تعاون جاری رکھے گا۔‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں