ایم بی اے چائے والا ، نوکری کی بجائے اپنے کاروبار کو ترجیح کیوں دی ، محمد عمران کا بیروز گار نوجوانوں کومشورہ

لاہور(پی این آئی )لاہور کے محمد عمران نے بزنس کی ڈگری حاصل کی لیکن کسی بڑی فرم میں ملازمت کے بجائے ایم بی اے چائے والا کے نام سے ٹی اسٹال لگا لیا۔چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد عمران نے ایم بی اے کے بعد ملازمت کے بجائے اپنے کاروبار کو

ترجیح دی اور لاہور کی برکت مارکیٹ میں عمران نے ٹی اسٹال لگا لیا۔تعلیم کا مقصد شعور کے ساتھ زندگی کی نئی راہیں تلاش کرنا بھی ہے۔ ایم بی اے کی ڈگری حاصل کر کے ٹی اسٹال لگانے والے عمران کے اسٹال پر پندرہ قسم کی چائے پینے کیلئے شہریوں کا رش لگا رہتا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز سے گفتگو کرے ہوئے محمد عمران نے کہا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد کچھ اپنا کام کرنا چاہتا تھا گاؤں سے خالص دودھ منگوا کر لاہوریوں کو بہترین چائے فراہم کر رہا ہوں اور خوب بکری ہوتی ہے۔محمد عمران اپنے ہم عمر نوجوانوں کو بھی تریب دیتے ہیں کہ چھوٹے سرمائے سے آغاز کریں لیکن اپنا کاروبار کریں۔ میں نوجوانوں سے یہی کہنا چاہوں گا کہ زندگی میں کچھ کرنا چاہتے ہیں تو اپنے عزائم کی جانب بڑھتے رہیے کامیابی ضرور ملے گی۔پندرہ سے زائد اقسام کی چائے پینے کے لیے یم بی اے چائے والا ٹی اسٹال پر شہریوں کا رش رہتا ہے اور وہ محمد عمران کو رول ماڈل سمجھتے ہیں۔ شہریوں نے کہا کہ ان کی چائے بہت کمال ہے، ہمارے لئے رول ماڈل ہیں کہ اعلیٰ تعلیم کے باوجود یہ کام کررہے ہیں۔محمد عمران ان سب لوگوں کے لیے ایک مثال ہیں جو کچھ کرنے کیلئے صحیح موقع اور سرمایہ کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔اعلیٰ تعلیم یافتہ محمد عمران پرعزم ہیں کہ کاروبار کے حوالے سے حاصل کردہ اپنی تعلیم کے ذریعے وہ کھانے پینے کے بزنس کو خوب آگے لے کر جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں