اور اب پٹرول بم کی تیاری، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی

اسلام آباد (این این آئی)اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی،16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویزدی گئی ،پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر

اضافے کی تجویز دی گئی ،وزیر اعظم کی منظوری کے بعد (آج) منگل کو نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا،وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی ،نئی قیمتیں پندرہ روز کے لئے نافذ ہوں گی۔۔۔۔

نہ احتجاج کریں گے، نہ گاڑیاں چلائیں گے، لاہور میں گڈز ٹرانسپورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر انوکھا رد عمل دے دیا

لاہور(پی این آئی):نہ احتجاج کریں گے، نہ گاڑیاں چلائیں گے، لاہور میں گڈز ٹرانسپورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر انوکھا رد عمل دے دیا،پٹروليم مصنوعات کی قيمتيں بڑھنے کے بعد لاہور کے گڈز ٹرانسپورٹرز نے گاڑياں نہ چلانے کا اعلان کر دیا۔ٹرانسپورٹرز کہتے ہيں کہ حکومت کے خلافاحتجاج کريں گے نہ ہی کاروبار کیونکہ مہنگا ڈيزل خريدنے سے بہتر ہے گاڑياں کھڑی رہيں۔ احتجاج اور ہڑتال کرنے سے بھی کچھ نہيں ہوگا۔صدر گڈز ٹرانسپورٹ اونرز فيڈريشن نجیب اللہ نیازی کہتے ہیں کہ ٹرانسپورٹ پر پہلے بھی بحران تھا، گاڑياں دربدر کھڑی ہيں، تنخواہيں بھی نہيں دے سکتے۔ خرچے اتنے ہيں کہ کچھ نہيں کر سکتے۔ گاڑياں کھڑی ہيں، مال بھی نہيں ہے۔ ايک دم ڈيزل نہيں بڑھانا چاہيے تھا۔ کيا ہڑتال کريں کچھ بھی نہيں

ہوگا۔ٹرانسپورٹرز کا شکوہ ہے کہ کرايہ کون دے گا، کاروبار نہيں ہے۔ کاروبار ہو گا تو کرائے ميں اضافہ ہوگا۔ سب بند پڑا ہے۔ انڈسٹری، فيکٹری بند ہے مزدور گھر بيٹھا ہے، بحران ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں