مسلم کانفرنس انتخابی میدان میں موجود ہے اور آمدہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور شاندار کامیابی حاصل کریگی، مہر النساء، سمعیہ ساجد راجہ

مظفرآباد ( پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، سوشل میڈیا کی چیئرپرسن محترمہ سمعیہ ساجد راجہ، مسلم کانفرنس کے نائب صدر وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس انتخابی میدان میں موجود ہے اور آمدہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور

شاندار کامیابی حاصل کریگی، کارکن انتخابات کی تیاریاں کریں،اپنے ووٹس کے اندراج میں کردار ادا کریں،مسلم کانفرنسی کارکن بالخصوص مہاجرین 12 حلقوں سے تعلق رکھنے والے قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان اور صدر مسلم کانفرنس شفیق جرال ایڈووکیٹ کی ہدایت پر کراچی سے پشاور تک ووٹر لسٹوں میں ووٹس کا انداراج کروائیں، ووٹ قوم کی امانت ہے اور اس امانت کو ہر شخص اپنے جمہوری حق سے اپنے قائدین اور رہنماؤں کا چناؤ کرتا ہے، ووٹ کے ضیائع سے ہمیشہ دھاندلی کو تقویت ملتی ہے، ان خیالات کا اظہارمسلم کانفرنسی عہدیداران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے الیکشن کمیشن عملے سے مکمل تعاون کیا جائے، اگر ووٹرلسٹیں درست ہوں تو انتخابات شفاف ہو ں گے اور ان پر اعتراضات کرنے والے بھی اپنی صفائی اور انکوائری کرانے میں آسانی ہوتی ہے لیکن جب ووٹر لسٹیں فرضی اور پرانے ایسے ووٹس کا اندراج ہو جس میں اکثریت ووٹر یا تو وفات پا چکے ہوں یا پھر ہجرت کرکے کسی دوسرے شہر میں قیام پذیر ہوں تو ان سے آنے والے نتائج ہماری سوچ سے مختلف ہوتے ہیں اس لئے تمام سیاسی رہنماء او ر کارکنوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں وارڈز، محلوں کے ایسے نوجوان جن کی عمریں 18 سال ہو گئی ہیں ان کے شناختی کارڈ بنواء کر ووٹس کا اندراج کروائیں،

اگر کسی جگہ کوئی مسئلہ یا شکایت ہو تو وہ الیکشن کمیشن یا متعلقہ پارٹی کی اتھارٹی سے رابطہ کرئے تاکہ اس مسئلہ کو الیکشن سے قبل دور کیا جا سکے تاکہ بعد میں کوئی یہ اعتراض نہ کرسکے کہ فلاں جگہ ووٹس کا اندراج نہیں ہو سکا،انہوں نے کہا کہ قائد مسلم کانفرنس کی ہدایت پر ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس اہم اور قومی نوعیت کے مسئلہ پر سیاست نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ آنے والے انتخابات کے نتائج مثبت اور شفاف ہو ں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close