کارکن جاتے ہوئے کرسیاں لے گئے، کئی کارکن گتھم گتھا بھی ہو گئے، کرائے پر لینے کی بجائے ن لیگ نے جلسے کیلئے نئی کرسیاں خریدی تھیں

لاہور (این این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے مینار پاکستان کے جلسے کے اختتام پر کئی کارکنان کرسیاں اٹھا کر لے گئے ۔نواز شریف کی تقریر کے بعد جیسے ہی جلسہ ختم ہونے کا اعلان ہوا تو کارکنان کرسیوں پر جھپٹ پڑے ، اس دوران ایک ایک کرسی کے لئے کئی کارکنان آمنے سامنے آ گئے اور آپس میں

گتھم گھتا ہوگئے ۔ ٹینٹ سروس والوں سے کرسیاں نہ ملنے کی وجہ سے جلسے کی میزبان مسلم لیگ (ن) نے اپنی جیب سے نئی کرسیوں کی خریداری کی تھی ۔۔۔۔

مریم نواز کے سیکیورٹی گارڈ شکور کے دھکوں سے ن لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق گملوں پر جاگریں

اسلام آباد (پی این آئی)مریم نواز کی ایاز صادق کے گھر آمد کے دوران گیٹ پر کارکنوں میں دھکم پیل ہو گئی ۔ سیکیورٹی گارڈ کے دھکا لگنے سے لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق سمیت متعدد کارکن گر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مہمانوں کیلئے کھانے کا بندوبست کیا گیا تھا ، مریم نواز شریف ان کے گھر پہنچی تو اس دوران کارکنان میں دھکم پیل شروع ہو گئی ، مریم نواز کے سیکیورٹی گارڈ شکور نے کارکنان کو دھکے دے کر پیچھے کرنا شروع کر دیا اس دوران (ن) لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق دھکا لگنے سے گملوں پر جا گریں ۔ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی قائد اور اپنے والد محمد نواز شریف کی تصویر والا لباس پہنا ۔ مریم نواز نے تیرہ دسمبر کے جلسے کی مناسبت سے خصوصی طور پر والد کی تصویر والا لباس تیار کروایا، یہی لباس پہن کر وہ ایاز صادق کے گھر پہنچیں ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جاتی امراء سے روانگی سے قبل اپنے والد مسلم لیگ(ن)کے قائد محمد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے نواز شریف کو جلسے کی تیاریوں عوام کے جوش و خروش سے آگاہ کرنے سے آئندہ کے حوالے سے ان سے رہنمائی بھی حاصل کی ۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے

میں شرکت کرنیوالی عوام سے ماسک لازمی پہننے کی اپیل کی ہے ۔مسلم لیگ (ن )کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم بطور ذمہ دار شہری اپنی حفاظت کے لئے ماسک پہننا یاد رکھیں، اپنے اوراپنے پیاروں کیلئے تاریخی جلسے کے دوران ماسک پہنیں۔مریم نواز نے لکھا کہ جلسے سے پہلے اوربعد میں بھی ماسک پہن کر رکھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close