سیاسی اختلاف اپنی جگہ، وفاقی حکومت نے سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے دو ارب 32 کروڑ روپے جاری کر دیئے

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے دو ارب 32 کروڑ روپے جاری کر دیئے۔ گرین پاکستان، ایس تھری منصوبے، سیلاب سے متاثر انفرااسٹرکچر کی بحالی سمیت دیگرمنصوبوں کیلئے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کیلئے 40 کروڑ روپے مہیا

کئے گئے۔ کراچی کے ایس تھری منصوبے کے لیے 34 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ گرین پاکستان منصوبے کے تحت جنگلات اور جنگلی جیوت کی بحالی کے لیے 11 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کردیئے گئے۔سیلاب سے متاثر انفرا اسٹریکچر کی بحالی کے لیے 11 کروڑ 31 لاکھ روپے جاری کردیئے گئے۔ آبپاشی سسٹم کی لائننگ کے لیے ایک ارب 32 کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے۔ سکھر بیراج کی بحالی کے لیے دو کروڑ روپے جاری اور چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کے لیے 40 کروڑ روپے جاری کیئے گئے۔۔۔۔

عمران کی جانب سے نوازشریف کی تعریفوں والی ویڈیوز، قائدین کی خشک میوہ جات سے تواضع

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پی ڈی ایم جلسے میں خطاب کے دوران جلسہ گاہ کے شرکاء کو کورونا وائرس سے بچائو کے لئے فیس ماسک پہننے کی ہدایت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔مریم نواز نے جلسہ میں عمران کی جانب سے نوازشریف کی تعریفوں والی ویڈیوز بھی چلوائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز نے پی ڈی ایم کے جلسے میں اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کو عوام سے کئے گئے وعدے یاد کروانے کے ساتھ ساتھ ،نوازشریف کی تعریفوں اور یوٹرن والی ویڈیوز بھی چلو ا دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔سردی کی شدت کم کرنے کیلئے اسٹیج پر موجود مختلف جماعتوں کے قائدین کی خشک میوہ جات سے تواضع ۔۔۔۔۔۔۔پاکستان ڈیموکریٹک کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسہ کے دوران سردی کی شدت کم کرنے کیلئے اسٹیج پر موجود مختلف جماعتوں کے قائدین کی خشک میوہ جات سے تواضع کی گئی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close