ضلع جنوبی وزیرستان کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، درجنوں بچے، بوڑھے اور عمر رسیدہ خواتین نمونیا سمیت بیماریوں میں مبتلا

وانا(این این آئی)ضلع جنوبی وزیرستان کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے جس سے علاقے میں سردی کی شدت میں انتہائی اضافہ ہو چکا ہے۔تحصیل برمل،شکئی،لدھا،مکین اور شوال میں رات بھر برفباری ہونے کی وجہ سے مذکورہ علاقوں میں مختلف مکامات پر راستے بند ہونے کی وجہ علاقہ مکین شدید مشکلات

سے دوچار ہوگئے ہیں اور ساتھ ساتھ شدید ٹھنڈ کے باعث درجنوں بچے، بوڑھے اور عمرراسیدہ خوتین نمونیا سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں بدقسمتی سے محکمہ ہیلتھ کے غفلت کی وجہ سے مذکورہ علاقوں میں تمام تر ڈسپنسریاں اور بی ایچ یوز میں نہ ادویات ہیں اور نہ ڈسپنسرز موجود ہوتے ہیں،علاقہ مکین کے مطابق جنوبی وزیر ستان میں اکثر ڈسپنسریاں اور بی ایچ یوز سے منظور نظر افراد نے رہائشی کمرے بنائے گئے ہیں محکمہ ہیلتھ اور مقامی انتظامیہ نے اس اہم مسلے پر خاموشی اختیار کرلی ہے۔ ۔۔۔

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، عرب ملک نے کورونا منفی ٹیسٹ رپورٹ کے بغیر ہی اپنی سرحدیں کھولنے کا اعلان کر دیا

ابوظہبی(این این آئی)امارت ابوظہبی نے کرسمس کے موقع پر اپنی سرحد کھولنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سرکاری بیان میں کہاگیاکہ امارت کے مکین 24 دسمبر کو کووِڈ19کے ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کے بغیر بھی ابوظبی میں داخل ہوسکیں گے۔ابو ظبی میں اس وقت بیرون ملک سے آنے یا داخل ہونے کے خواہاں افراد آمد سے قبل کووِڈ19 کاٹیسٹ کرانے کے پابند ہیں۔اس کا نتیجہ منفی ہونے کی صورت میں وہ 48 گھنٹے میں داخل ہوسکتے ہیں۔انھیں آمد کے چوتھے اور آٹھویں روز یہ ٹیسٹ دوبارہ اور سہ بارہ کرانا ہوتا ہے۔البتہ یواے ای میں شامل دوسرے امارتوں سے تعلق رکھنے والے ویکسین پروگرام کے شرکا کو ابو ظبی میں داخلے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں اور یہ نئی پابندی صرف بیرون ملک سے آنے والے مسافروں پر عاید کی گئی ہے۔واضح رہے کہ امارت ابوظبی نے کووِڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے چار نومبر کو پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی پابندی عاید کی تھی اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور مکینوں پرابوظبی میں داخل اور آٹھ روز تک یا اس سے زیادہ قیام کی صورت میں پی سی آر کے تین ٹیسٹ کرانے کی پابندی عاید کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں