جلسے میں 50 ہزار لوگ لے آئیں سیاست چھوڑ دوں گا،فیاض الحسن کا پی ڈی ایم کو بڑا چیلنج


لاہور( پی این آئی ) وزیر کالونیز و جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے۔ کہ اپوزیشن اقبال پارک میں 50 ہزار کرسیاں بھر دے میں سیاست چھوڑ دوں گا۔اتوار کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا ۔کہ کورونا لہر اور نیکٹا تھریٹ الرٹ ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جلسہ کرنے پر بضد ہے۔ پی ڈی ایم جلسہ عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔ اور میں چیلنج کرتا ہوں اقبال پارک میں 50 ہزار کرسیاں لگائیں اور بھریں۔ اگر اپوزیشن 50 ہزار کرسیاں بھر دے تو میں اسی وقت سیاست کو خیر باد کہہ دوں گا۔ بصورت دیگر مکس اچار پارٹی ناٹک بند کرے اور اپنے اپنے ابا جی کی کرپشن کا حساب دیں

فیاض الحسن کا پی ڈی ایم کو بڑا چیل
فیاض الحسن کا پی ڈی ایم کو بڑا چیلنج ،جلسے میں 50 ہزار لوگ لے آئیں سیاست چھوڑ دوں گا

۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اقبال پارک میں 50 ہزار کرسیاں لگائے جانے کی گنجائش موجود ہے۔ لیکن پی ڈی ایم نے پارک کے 5ویں حصے کو بھی جلسہ گاہ کی شکل نہیں دی۔ 10 فٹ کے فاصلے پر کرسیاں لگائی گئیں جو کسی طرح 7 ہزار سے زائد نہیں ہو سکتیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پورے ملک سے کارکنان کے آنے کی دعویدار ہے۔ لیکن پی ڈی ایم 7 ہزار کرسیوں سے کون سا انقلاب، تبدیلی اور حکومت بنانے چلی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 11 پارٹیوں کو 7 ہزار کرسیاں لگانے پر شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔ جبکہ کرسیوں کی تعداد نے جلسے سے پہلے ہی پی ڈی ایم کی ناکامی پر مہر لگا دی ہے۔مینار پاکستان پرعمران خان کے جلسوں نے بتایا کہ عوام کا سمندر کیا ہوتا ہے۔‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں