آلو، ٹماٹر، پیاز انتہائی سستے کس جگہ دستیاب ہیں؟ ضلعی انتظامیہ کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارلحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سستے سٹالز پر عوام کو ریلیف پہنچانے کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ،ہفتہ کو سستے سٹالز پر مناسب دام اور کوالٹی اشیاء کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد خریداری کے لیے اْمڈ آئی۔ ڈی سی اسلا م آباد حمزہ شفقات کے مطابق مشاہدے میں آیا ہے کہ

سستے سٹالز پر اتوار بازار سے بھی زیادہ عوامی رش موجود ہے۔حمزہ شفقات نے کہاکہ شہری سستے سٹالز پر موجود اشیاء کے مناسب دام سے مطمئن دکھائی دئیے،سستے سٹالز پر ہر ہفتے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں متواتر کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ڈی سی حمزہ شفقات نے کہاکہ آلو،ٹماٹر 70 روپے فی کلو جبکہ پیاز 52 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت جاری ہے ، حمزہ شفقات کے مطابق شہرِ اقتدار میں مجموعی طور پر 15 مختلف مقامات پر سستے سٹالز کی سہولت موجود ہے۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق ایف 10, ایف الیون, جی 10, جی الیون, ای الیون اور جی نائن میں سستے سٹالز کی سہولت موجود ہے ، ڈی سی اسلام آبا د نے کہاکہ جی ایٹ, جی سیون, جی سکس, ایف سیون, ایف سکس, ایف ایٹ اور آئی نائن میں سستے سٹالز قائم ہیں ،کھنہ پْل اور باراکہو میں بھی عوام کی سہولت کے لیے سستا سٹالز قائم کیے گئے ہیں۔۔۔۔۔

غریب بے چارہ کیا کرے،مہنگائی میں اضافہ جاری، دالیں، سبزیاں، گوشت، پیاز، آلو، ٹماٹر، سبھی کچھ کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد (پی این آئی)غریب بے چارہ کیا کرے،مہنگائی میں اضافہ جاری، دالیں، سبزیاں، گوشت، پیاز، آلو، ٹماٹر، سبھی کچھ کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران بھی عوام کو مہنگائی میں ریلیف نہ مل سکا، چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا تو ٹماٹر، پیاز اور دالوں سمیت 22 اشیا کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور مہنگائی 0.32 فیصد بڑھ گئی۔ایک ہفتے میں ملک میں ٹماٹر اوسط قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ ہونے کے بعد ٹماٹر کی اوسط قیمت 100 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کی قیمت میں بھی اضافہ جاری رہا اور ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط قیمت ایک روپے 57 پیسے فی کلو بڑھ گئی، یوں چینی کی اوسط قیمت 94.72 سے بڑھ کر 96.29 روپے فی کلو ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں بکرے کا گوشت 7 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔اس ہفتے پیاز کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا جبکہ ملک میں دال مسور، دال ماش، دال چنا، باسمتی چاول، انڈے، خوردنی گھی اور آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، برائلر مرغی کی قیمت میں 9 روپے فی کلو کمی ہوئی، کیلے 3 روپے فی درجن، آلو 2 روپے فی کلو سستے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں