بڑی پیش رفت ہو گئی، امریکا میں کون سی کوروناویکسین ایمرجنسی استعمال کیلئے منظور کر لی گئی؟

واشنگٹن(این این آئی )امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن(ایف ڈی اے) نے کورونا کیلیے فائزر کی ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دے دی۔اس سے قبل فائزر ویکسین کی منظوری کیلئے وائٹ ہائوس کی ایف ڈی اے چیف ک ومبینہ دھمکی سامنے آئی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس چیف آف اسٹاف مارک

میڈوز نے ایف ڈی اے چیف کو حکم دیا تھا کہ وہ فائزر ویکسین کے استعمال کی منظوری دیں یا پھراستعفی دیں جب کہ ایف ڈی اے چیف اسٹیفن ہان نے رپورٹس کو جھوٹ قراردیا تھا۔امریکا میں اب تک کورونا سے ایک کروڑ 63 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔خیال رہے کہ فائزر ویکسین کی 2 خوراکوں کی قیمت تقریبا 6 ہزار پاکستانی روپے بنتی ہے اور ویکسین کو منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھنا پڑتا ہے۔۔۔۔

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے اچھی خبر،آکسفورڈ یورنیورسٹی کی جانب سے تیار کی گئی کوروناویکسین کے جلدپاکستان میں ٹرائل شروع ہونے کا امکان

لاہور (پی این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین کا ٹرائل جلد شروع ہوجائے گا، آکسفورڈ یونیورسٹی نے ویکسین تیار کی ہے، ہم ویکسین ان کے ساتھ ویکسین کی تیاری نہیں کرسکے، لیکن اب ان کے ساتھ ٹرائل کا حصہ بنیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا آکسفورڈ کے ساتھپہلے ہی اشتراک چل رہا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہم نے یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کی چیئرقائم ہوئی

ہے۔ہم ویکسین کی تیاری میں تو ان کے ساتھ کام نہیں کررہے، کیونکہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک ویکسین تیار ہوچکی ہے، اس لیے ہم ویکسین کی تیاری میں نہیں اب ہم ویکسین کے ٹرائل میں ان کا حصہ بننے جا رہے ہیں ۔ہم ان کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔ ہم نے چین کے ساتھ بھی ہماری بات چیت چل رہی ہے، کہ ان کی ویکسین کا ٹرائل ہم اپنی آبادی میں فیز ون سے کریں گے، جو کہ ہم آسانی سے کرسکتے ہیں۔ان ویکسین کی پاکستان میں مریضوں پر آزمائش سے ہمیں پتا چل جائے گا کہ پاکستان میں کس قدر مئوثر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین کا ٹرائل جلد شروع ہوجائے گا۔ویکسین کے ٹرائل کیلئے مختلف یونیورسٹیوں سے رابطے میں ہیں۔ مزید برآں ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ حکومت نے نام نہاد لاک ڈاؤن میں جو نرمی کی ہے، اس کے نتائج 15دن بعد آئیں گے۔وائرس پھیلنے کا سائیکل ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقلی کے دس سے پندرہ دن ہیں۔اس لیے 30 فیصد ایسے لوگ شامل ہوجائیں گے جو وائرس کا شکار ہوں گے ان میں علامات نہیں ہوں گی، لیکن وہ سات سے دس لوگوں میں بیماری ٹرانسفر کرتے پھیریں گے۔فی بندہ ایک ہفتے میں 70لوگوں کو متاثر کردے گا۔ ہمیں اس کی بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی، 68 فیصد آبادی متاثر ہوگی، پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک بننے جا رہا ہے۔ جب 68 فیصد آبادی متاثر ہوجائے گی تو شرح اموات بھی 12فیصد ہوجائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں