اپوزیشن ارکان استعفے اسپیکر کو دیں،حکومتی ترجمان نے مشورہ دے دیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہبازگل نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے بجائے اپنے استعفے اسپیکر کو دیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ استعفے اسپیکر کے بجائے ریجیکٹڈ مولانا کے پاس جمع کرنا جعلی استعفوں کی دلیل ہے۔شہباز گل نے

کہا کہ پی ڈی ایم کے اسٹیج پر اکھٹے یہ کرپشن زدہ چہرے پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ قوم جان چکی کہ کرپشن آپکا ایمان اور بلیک میلنگ آپکے ہتھیار ہیں، جتنے مرضی جتن کر لو، ڈرامے بازیوں سے کام نہیں چلنے والا.شہباز گل نے کہا کہ طے ہو چکا کہ نئے پاکستان میں کرپشن کے ناسوروں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close