ایل این جی کی خریداری میں تاخیر کو بہانہ بنا کر گیس مہنگی کرنے کا منصوبہ، آٹا، دالیں، چینی اور گھی پہلے ہی عوام کی پہنچ سے دور، بڑا انکشاف کر دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عوام پر گیس بم گرانے والے ہیں۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ ایل این جی خریداری میں تاخیر کرپشن کا بہانہ ہے ، عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے گیس کی قیمت میں اضافہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے

کہاکہ بے ایمانی سے لائی جانے والی حکومت عوام پر عذاب ہے ،غریب میں آٹا ،گھی اور دالیں خریدنے کی سکت نہیں رہی۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ ادویات کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے دور ہیں ،نالائق اور نااہل وزیراعظم کا علاج پی ڈی ایم کر رہی ہے۔۔۔۔

ایل این جی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، جنوری میں تین بحری جہاز نہ آئے تو گیس کا بڑا بحران پیدا ہوجائیگا، سابق وزیر اعظم نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کو دو سال بعد احساس ہوا ہے ایل این جی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا ،جنوری میں تین شپس نہ آئے تو گیس کا بڑا بحران پیدا ہوجائیگا،عوام کی طاقت کے سامنے کوئی نہیں ٹک سکتا،پی ڈی ایم کو لانگ مارچ سے حکومت نہیں روکپائیگی ،ڈنڈا چلانا اگر وزیر کو آتا ہے تو ہمیں بھی آتا ہے ،پی ڈی ایم کا آخری قدم استعفے کا ہوگا۔ جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ایک قومی مسئلہ پر بات کرنی ہے جو توانائی سے متعلق ہے ،ہماری بدقسمتی ہے کہ ایسی حکومت براجمان ہے جسے بات سمجھ

نہیں آتی ،اگر بات حکومت کو سمجھ بھی آجائے تو عمل نہیں کرسکتی ۔ انہوںنے کہاکہ دو سال سے رٹ لگا رکھی تھی کہ ایل این جی سے ملک تباہ کردیا گیا ،مگر آج واضح ہوگیا کہ ایل این جی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا ۔ انہوںنے کہاکہ اڑھائی سال گزرنے کے باوجود توانائی کے مشیر اور وزیر سمجھ نہیں سکے سینکڑوں ارب ڈالرز کا نقصان کردیا گیا ہے ،یہ معاملہ صرف نا اہلی کا نہیں ہے ،ہم 8 شپس خرید کر گئے تھے ،3 کنٹریکٹ تھے جن میں ایک قطر کے ساتھ اور دیگر کے ساتھ بھی تھے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ڈیمانڈ 12 شپس سے زیادہ ہے جس کا مطلب ہے حکومت کو ہر مہینے شپس کا بندوبست کرنا ہے ،حکومت کی شپس کی قیمت 16.65 اوریج قیمت برینٹ پر ہے ،اگر بروقت فیصلہ ہوتا تو 10 فیصد برینٹ پر مل سکتے تھے ،70 فیصد رقم ایل این جی کی قیمت میں ادا کی گئی ہے ،صرف 9 شپس پر پاکستان کا 15 ارب روپے کا نقصان کردیا گیا ہے یہ حکومت کی کارکردگی ہے ،وزرا پریس کانفرنس بھی کرتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close