لاہور(پی این آئی) سینئر صحافی عامر متین کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز قومی اسمبلی سے شہباز شریف کے لوگ نکال کر اپنے لوگ لانا چاہتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عامر متین کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے اندر سیاست چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی کے اندر مریم نواز
کا سیکنڈری کردار ہے حالانکہ وہ اس وقت سیاسی میدان میں چھائی ہوئی ہیں۔مریم نواز بہت اچھی تقریر بھی کر رہی ہیں۔جیسی قیادت مریم نواز کر رہی ہیں ویسی قیادت شہباز شریف نہیں کر سکتے۔شہباز شریف سے نہ تو مریم نواز جیسی تقریر ہوتی ہے اور نہ ہی سیاست۔لیکن موجودہ اسمبلی پرانے دور کی ہیں۔شہباز شریف لیڈر آف اپوزیشن ہیں اور قومی اسمبلی کے اندر شہباز شریف کا گروپ بھی ہے۔مریم نواز اپنی سیاست دیکھ رہی ہیں کہ اگر نئے الیکشن ہوتے ہیں تو اس میں مریم نواز کے لوگ بھی شامل ہوں گے۔اگلی اسمبلی مریم نواز کی ہو گی اور اس میں ان کے لوگ شامل ہوں گے۔قبل ازیں عامر متین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے اگر استعفے دئے تو مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کافی لوگ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے۔ جب کوئی ایم این اے یا ایم پی اے اپنی سیٹ چھوڑ دیتا ہے تو اُس کا ویکیوم ہو جاتا ہے۔اور کوئی نہ کوئی اُس خلا کو پُر کر دیتا ہے۔ عامر متین نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ پریشر بڑھانے کے لیے استعفوں کی بات کی جا رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ سے مستعفی ہونے کی بات نہیں کی۔ آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی کے حوالے سے کیسز کے فیصلے آنے والے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ستر کی دہائی میں پیپلز پارٹی کا خمیر اور تھا ، اب اُن کا خمیر بھی مکمل طور پر تبدیل ہو چکا ہے۔مسلم لیگ ن کے لوگ ٹوٹنےکی وجہ یہ بھی ہو گی کہ کچھ رہنما ایسا سوچتے ہیں کہ مریم نواز ، شہباز شریف اور نواز شریف ، ان کے پاس تو جائیدادیں ہیں ، ان کا کیا جانا ہے ؟ لیکن اگر ہم استعفے دے دیں تو ہمارا تو بہت زیادہ نقصان ہو گا۔ ہماری خاندانی سیٹ اور ہماری سیاست جاتی ہے ، ہمارا رعب و دبدبہ چلا جائے گا اور ہم کسی کام کے نہیں رہیں گے ۔ عامر متین نے کہا کہ کسی بھی ایم این اے یا ایم پی اے کو سائیڈ پر لے جا کر پوچھ لیں وہ یہی کہے گا کہ یہ لوگ مروا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں