وفاقی حکومت کے اہم عہدیدار نے اپنے منصب سےاستعفی دے دیا، وجہ کیا بتائی؟

اسلام آباد (این این آئی)ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتیاق احمد خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان کی استعفیٰ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان بار کونسل کا الیکشن لڑنے کیلئے استعفیٰ دیا۔خیال رہے کہ

اس سے قبل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جمال احمد سکھیرا نے استعفیٰ دے دیا تھا۔۔۔۔

وفاقی حکومت کے لیے آزمائش، دس بلین سونامی ٹری منصوبے کی تفصیلات رواں ہفتے سپریم کورٹ میں جمع کروائے جانے کا امکان، صوبائی محکمہ جنگلات کو خطوط ارسال کردیے گئے

 اسلام آباد (این این آئی)ٹین بلین سونامی ٹری پروگرام کی مکمل تفصیلات رواں ہفتے سپریم کورٹ میں جمع کروائے جانے کا امکان ہے ۔وزارت موسمیاتی تبدیلی کی 10 رکنی کمیٹی حتمی رپورٹ تشکیل دے گی، صوبائی محکمہ جنگلات کوخطوط ارسال کردیے گئے۔وزارت موسمیاتی تبدیلی نے سپریم کورٹ کو10بلینسونامی کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے10رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، نیشنل پروجیکٹ ڈاکٹریکٹرسلیمان خان کوکمیٹی کا کنونیئرمقرر کیا گیا ہے۔وزارت موسمیاتی تبدیلی نے صوبائی سیکرٹریز محکمہِ جنگلات وچیف سیکریٹریزکوخطوط لکھ ہیں جن میں صوبوں سے درختوں سے متعلق رپورٹ طلب کی ہیں۔محکمہ جنگلات سے 2019 تا جون 2020 درختوں کا ڈیٹا مانگا گیا ہے جب کہ تمام صوبوں سے درختوں

کی تصاویر بھی مانگی گئی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے بلین ٹری منصوبے کی مکمل تفصیلات عدالت کودینے کی ہدایت کی تھی معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین نے کہا تھا کہ عالمی ماحولیاتی اداروں نے بھی منصوبے سے متعلق شفافیت کا اعتراف کیا۔۔۔۔

وفاقی حکومت نے نااہل اور کرپٹ افسران کے خلاف بڑا ایکشن شروع کردیا، کون کون افسران نوکریوں سے فارغ کر دیئے گئے؟

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے نکمے ،نااہل اور کرپٹ افسران کے خلاف بڑا ایکشن شروع کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ سطح ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت میں کئی سینئر بیوروکریٹس کیخلاف کارکردگی و مس کنڈکٹ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، اس حوالے سے موجودہ دور حکومتمیں بیوروکریٹس کیخلاف پہلا ایکشن ہوا جس میں سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19کے سینئر افسر محمد احمد خان کو مس کنڈکٹ اور نااہلی پر سول سرونٹ ایکٹ 1973کیتحت سرکاری نوکری فارغ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان کیخلاف ایک سال سے محکمہ جاتی انکوائری جاری تھی، سرکاری حکام کہتے ہیں کہ محمد احمد

خان کو سول سرونٹ رولز 1977 کے تحت ایپلٹ اتھارٹی کو 30 دن میں اپیل کرنے کا حق ہوگا۔حکام کے مطابق سول سرونٹ ایکٹ 1973 کے رولز کے تحت نااہلی ومس کنڈکٹ کی سب سے بڑی سزا سرکاری ملازمت سے فوری برطرفی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی بیوروکریسی سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19 کے سینئر افسر عبدالباسط کی بری کارکردگی و مس کنڈکٹ پر موجودہ گریڈ سے تنزلی کردی گئی البتہ انہیں بھی اپلیٹ اتھارٹی میں 30 دن کے اندر سزا کا چیلنج کرنے کی حق حاصل ہوگا۔ دونوں افسران کیخلاف محکمانہ کارروائیوں کے حوالے سے سرکاری حکم نامہ بھی جاری بھی کردیا گیا جو منظر عام پر آگیا ۔سرکاری حکام کیمطابق بیوروکرسی کی کارکردگی کو بہتر اور کرپشن سے پاک کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے رولز میں ضروری ترامیم کیساتھ سول سرونٹس کارکردگی اور نظم و ضبط قواعد 2020 کی منظوری دی جس پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں