اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر مجھے اقتدار سے ہٹایا گیا تو پھر انہیں لگ پتہ جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعت اس وقت حکومت کے خلاف متحرک ہے۔اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر تک استعفے دے دئیے جائیں گے اور
حکومت کو ہر صورت میں گھر بھیجا جائے گا۔جب کہ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے کہا وہ اپوزیشن سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن احتساب پر کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔اسی حوالے سے سینیئر صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صاف الفاظ میں کہا کہ وہ اقتدار چھوڑ دیں گے مگر اپوزیشن کے آگے نہیں جھکیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ اگر اقتدار سے محروم کر دیا گیا تو پھر اگلی حکومت کے خلاف وہ بھی سڑک پر آئیں گے اور پھر عام پرانا خان دیکھے گی۔وزیراعظم عمران خان نے مضبوط لہجے میں کہا ہے کہ یہ میری آخری لڑائی ہے،اسے میں لڑوں گا اور اسے جیتوں گا۔یہ لوگ نیب کا خاتمہ چاہتے ہیں جو میں نہیں ہونے دوں گا۔یاد رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 13 دسمبر کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ پی ڈی ایم کے جلسے کے پیش نظر ایک طرف جہاں مسلم لیگ ن تیاریوں میں مصروف ہے وہیں دوسری جانب پنجاب پولیس نے جلسے کے حوالے سے اپنی حکمت عملی تشکیل دے دی ہے ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل مختلف مقدمات میں نامزد لیگی رہنماؤں کو گرفتار کیا جائے گا، جلسے سے ایک روز قبل لاہور کے داخلی راستے بند کیے جائیں گے جبکہ دیگر اضلاع سے آنے والے کارکنان کو بھی روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پی ڈی ایم کی 11 جماعتوں کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک جاری ہے۔ اس سلسلے میں پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ گوجرانوالہ میں ہوا، دوسرا جلسہ کراچی، تیسرا کوئٹہ اور چوتھا جلسہ ملتان میں ہوا تھا، تاہم اب پی ڈی ایم نے پانچواں جلسہ 13 دسمبر کو لاہو رمیں کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ، لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن تیاریوں میں مصروف ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں