اسلام آباد (این این آئی)آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے راولپنڈی میں محدود نقل وحرکت کا فیصلہ مسترد کردیا،محدود اوقات میں سپلائی کا مسئلہ حل کرائیں ورنہ ملک گیر ہڑتال کریں گے ،آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے سیکرٹری پٹرولیم کو خط لکھ دیا،انتظامیہ نےرات 8 سے صبح 6 بجیتک ٹینکرز چلانیکی
اجازت دی ہے، 8 گھنٹوں میں شہر بھر میں پٹرول پمپس پر سپلائی کرنا ممکن نہیں، انتظامیہ کے ساتھ معاملہ حل کرانے کیلئے وزارت پٹرولیم کردار ادا کرے، معاملہ حل نہ ہوا تو 16 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کریں گے۔۔۔۔۔
اور اب آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کیوں ہڑتال پر چلی گئی؟ کون سے مطالبات حکومت کے سامنے رکھ دیئے؟
اسلام آباد(پی این آئی)اور اب آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کیوں ہڑتال پر چلی گئی؟ کون سے مطالبات حکومت کے سامنے رکھ دیئے؟ آل پاکستا ن آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کردی،سینئر وائس چیئرمین شمس شاہوانی نے کہاہے کہ حکومت ہمارے مطابات پر نظرثانی کرے،مطالبات کی منظوری تک تیل کیسپلائی بند رہے گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق آل پاکستا ن آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کردی،سینئر وائس چیئرمین شمس شاہوانی نے کہاہے کہ آج پورے ملک میں تیل کی ترسیل نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ حکومت ہمارے مطابات پر نظرثانی کرے ،مطالبات کی منظوری تک تیل کی سپلائی بند رہے گی ،سینئر وائس چیئرمین شمس شاہوانی کامزید کہناتھاکہ ہم نے حکومت سے بار بار مطالبہ کیا لیکن ہماری نہیں سنی گئی۔
ملک بھر میں تیل کی قلت کا خدشہ، کیماڑی آئل ٹرمینل میں آگ لگ گئی، تیل کی فراہمی معطل
کراچی (پی این آئی)ملک بھر میں تیل کی قلت کا خدشہ، کیماڑی آئل ٹرمینل میں آگ لگ گئی، تیل کی فراہمی معطل، کراچی میں کیماڑی پر واقع آئل ٹرمینل پر آگ لگ گئی جس کے سبب 4 افراد زخمی ہوگئے، آگ لگنے کے بعد کیماڑی آئل ٹرمینل سے پیٹرولیم مصنوعات کی ملک بھرمیں سپلائی معطل ہوگئی ہے۔ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ کیماڑی پر آئل ٹرمینل میں آگ لگنے سے 4 افراد زخمی ہوئے ہیں ، آئل ٹرمینل میں لگنے والی آگ کو 9 فائر ٹینڈرز بجھانے میں مصروف ہیں ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کیماڑی میں آئل ٹرمینل میں لگی آگ بجھانے میں معاونت کررہی ہے ، پاک بحریہ کی ٹیم اورفائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں حصہ لے رہے ہیں۔سندھ رینجرز کے مطابق کیماڑی آئل ٹرمینل ون میں پیٹرول کے یونٹ میں آگ لگی ہے، آگ کی شدت زیادہ ہے، ریسکیو اداروں کیساتھ مل کر بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس اور مزید فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں۔دوسری جانب آل پاکستان آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے حالات کی بہتری تک ملک کیماڑی آئل ٹرمینل سے پیٹرولیم مصنوعات کی ملک بھرمیں سپلائی معطل روک دی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں