سینئر جج سپریم کورٹ آزاد کشمیر جسٹس غلام مصطفی مغل کے اعزاز میںڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میر پور کی جانب سے پر وقار تقریب کا انعقاد

میر پور (پی این آئی) سینئر جج سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس غلام مصطفی مغل کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کی عدلیہ کے لئے خدمات کے اعتراف میں الوداعی دعوتوں کا سلسلہ جاری،گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میر پور کی جانب سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیف جسٹس آزاد جموں

وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان ، سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل ،ایڈووکیٹ جنرل آزاد کشمیر راجہ انعام اللہ خان، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور مرزا قمر زمان ایڈووکیٹ، نائب صدر خلیل غازی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری راشد ندیم بٹ ایڈووکیٹ، جائنٹ سیکرٹری ایم رضا الحق، ممبرز ایکٹیو کمیٹی

ابرار نیاز ایڈووکیٹ، خاور شریف ایڈووکیٹ، تسنیم کوثر ایڈووکیٹ، خرم شہزاد ایڈووکیٹ، محسن ریاض ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن آزادجموں وکشمیر مرزا واجد و دیگر نے شرکت کی. اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور نے کہا کہ سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل کی عدلیہ کے لیے خدمات کو سراہتے ہیں. جسٹس غلام مصطفی مغل کی خدمات و تاریخ فیصلوں کو

مدتوں یاد رکھا جائے گا. انھوں نے کہا کہ جسٹس مصطفٰی مغل انتہائی انصاف پسند اور تجربہ کار جج تھے جنہوں نے ہمیشہ بلا تخصیص لوگوں کو انصاف فراہم کیا اُن کی 18سالہ عدلیہ میں خدمات کو سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ ان کے دور میں بار اور بنچ کا رشتہ ہمیشہ مثالی رہا اور یہ رشتہ آئندہ بھی مثالی اور مضبوط رہے گا ،تقریب میں کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وباء کے پیش نظر SOPکو مدنظر رکھا گیا۔۔۔۔

مسلم کانفرنس کے کارکن اپنے حلقہ انتخاب میں ووٹوں کا اندراج مکمل کرائیں، سردار عتیق احمد خان کی ہدایت

راولپنڈی،مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے مسلم کانفرنس کے تمام کارکنوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہیکہ اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں ووٹوں کا اندراج کروائیں، بالخصوص مہاجرین کے حلقوں ویلی چار، پانچ اور جموں چھ میں اپنے ووٹر ز کا ووٹر لسٹوں

میں رہائش پذیر کشمیری اپنا ووٹ درج کروائیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز مجاہد منزل راولپنڈی میں مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، وفود میں مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، مسلم کانفرنس کی سینئر وائس نو منتخت چیئرپرسن گلنار اقبال، مسلم کانفرنس عوامی رابطہ بورڈ کے چیئرمین سید اظہرعلی شاہ ودیگر شامل تھے، انہوں نے کہا کہ جماعتوں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں وہی جماعتیں سرخرو ہوتی ہیں جو مشکلات حالات کا مقابلہ کریں، مسلم کانفرنس کی تاریخ آزمائشوں سے بھری پڑی ہے، ہمارے قائدین نے خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا جو لوگ مشکل وقت میں گھبرا جاتے ہیں وہ سیاسی اڑانے بھرتے ہیں ان کو ساری زندگی ٹھکانہ نہیں ملتا، مسلم کانفرنس کا قیام ایک نظریہ پر ہوا ہے، مسلم کانفرنسی کارکن اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں، آمدہ انتخابات کی تیاریاں کریں اور مسلم کانفرنس آمدہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور شاندار کامیابی حاصل کریگی۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس نے ہمیشہ خواتین کو سیاسی فورم پرہمیشہ باوقار مقام دیا اور ہمیشہ اس کی پاسدار کی خواہاں ہے تاکہ وہ مردوں کے شانہ بشانہ تحریک آزادی کشمیر کے لئے سیاسی جدوجہد جاری رکھیں اور اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے مسلم کانفرنسی خواتین کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے مسلم کانفرنس خواتین ونگ کے مستقبل کے لئے ایک

امید قرار دیا۔ اس موقع پر نو منتخب وائس چیئرپرسن مسلم کانفرسن گلنار اقبال نے قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان و صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ اور سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ مسلم کانفرنس کے قائد ین چوہدری غلام عباس، مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی لازوال جدوجہد اور قربانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے مسلم کانفرنس کی قربانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے کامیابی اور کامرانی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہوں گی۔اس موقع پر سردار عتیق احمد خان نے خواتین ونگ کے عہدیداران کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھی آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا سلسلہ شروع کریں اور اپنے تمام حلقہ جات میں ووٹوں کا اندراج کروائیں۔کارکن بھی اپنے حلقہ کے پولنگ سٹیشنوں پر ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں تاکہ آئندہ الیکشن میں کسی بھی قسم کی دھاندلی ممکن نہ ہوسکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close