اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہیگا۔تاہم شمال مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ااور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اوررات کے
اوقات میں دھند چھاۓ رہنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کشمیر، خیبر پختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اوربالائی سندھ میں بارش ہوئی۔بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: دیر(اپر 17، لوئر 03) ، بالاکوٹ 13،پٹن 09، مالم جبہ06 ، چترال ،میرکھانی ، پاراچنار 04، دروش ، سیدو شریف 02،کشمیر: مظفرآباد( ایئر پورٹ09 ،سٹی 03)، گڑھی دوپٹہ 08، کوٹلی 05، راولاکوٹ 01، پنجاب: بھکر04، لاہور( ایئر پورٹ03،سٹی01)اوکاڑا،خانیوال 02، چکلالہ(راولپنڈی)، مری،نارووال ،ساہیوال01، گلگت بلتستان: استور 02، سندھ: جیکب آباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جبکہ سکردو 0.6 اور کالام میں 0.5 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:لہہ منفی06 ، پاراچنار منفی 05، گوپس، بگروٹ ، زیارت منفی 02،سکردو اور مالم جبہ میں 00 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ملک بھر میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ طویل ہونے کی پیشنگوئی کر دی گئی ، کتنے دن تک بادل برستے رہیں گے؟۔بارشوں کا سلسلہ طویل ہو جانے کی پیشن گوئی، ملک بھر میں جاری بارشوں کا سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہے گا، ہفتہ تک مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری بارشوں کا سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہے گا جبکہ مزید برفباری بھی ہوگی۔ ملک بھر کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کے باعث ایک بار پھر سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختون خوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں جمعرات اور جمعہ کے دوران کوئٹہ، زیارت، سبی، تربت اور قلعہ سیف اللہ سمیت مختلف شہروں میں بادل برسیں گے۔سندھ میں سکھر
اور لاڑکانہ میں بھی بارش کا امکان ہے دیگر علاقوں میں موسم کشک مگر سرد ہوگا۔ جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو خیبرپختونخوا میں بارش ہوگی۔ خیبر پختونخوا میں بارشوں اوربالائی اضلاع میں برفباری کا نیاسلسلہ کل سے شروع ہونیکاامکان ہے۔بالائی خیبر پختونخواکے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، بارشوں اور پہاڑوں پربرفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی ہے ۔ اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار اور پنجاب میں میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارروال، اور جھنگ میں بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری بارشوں کا سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہے گا جبکہ مزید برفباری بھی ہوگی۔ ملک بھر کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کے باعث ایک بار پھر سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں