اسلام آباد (پی این آئی)کروڑوں روپے کی کرپشن کا اعتراف، سابق گورنر کے بیٹے نے نیب کیساتھ پلی بارگین کر لی، فراڈ سے حاصل کیا گیا سارا پیسہ واپس کردیا گیا۔سابق گورنر گلگت بلتستان میرغضنفر کے بیٹے پرنس سلیم نے نیب کے ساتھ 50 ملین روپے کی پلی بارگین کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پرنس سلیم نے اعتراف
جرم کرتے ہوئے نیب سے 50 ملین یعنی 5 کروڑ روپے کی پلی بارگین کرلی ہے ۔ پرنس سیلم کی جانب سے نیب میں 20 ملین اور 31 ملین کے دو الگ الگ چیک جمع کروائے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے پرنس سلیم کی پلی بار گین کی درخواست منظور کرلی تھی جس کے بعد حتمی منظوری کے لئے درخواست احتساب عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ نیب نے 11 نومبر کو پرنس سلیم کو نیشنل بنک سے 50 ملین روپے فراڈ کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔ پرنس سلیم پر سلک روٹ نامی پرائیویٹ کمپنی کے وائس چئیرمین کی حیثیت میں کرپشن کا الزام تھا۔ پرنس سلیم نے جعلی دستاویزات پر نیشنل بینک گلگت بلتستان سوست برانچ سے 5 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا۔ اس سے قبل پرنس سلیم کئی بار طلب کیے جانے کے باوجود نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے جس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کیا تھا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے پرنس سلیم کی پلی بار گین کی درخواست منظور کرلی تھی جس کے بعد حتمی منظوری کے لئے درخواست احتساب عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ نیب نے 11 نومبر کو پرنس سلیم کو نیشنل بنک سے 50 ملین روپے فراڈ کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔ پرنس سلیم پر سلک روٹ نامی پرائیویٹ کمپنی کے وائس چئیرمین کی حیثیت میں کرپشن کا الزام تھا۔ پرنس سلیم نے جعلی دستاویزات پر نیشنل بینک گلگت بلتستان سوست برانچ سے 5 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں